23 October 2019 - 15:22
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441494
فونت
امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیا کو یرغمال بنارکھا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کےحقائق کیسے معلوم ہوں گے،بھارت کے زیر انتظام کشمیر دنیاکا خطرناک ترین حصہ بن چکا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیاکویرغمال بنارکھا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کےحقائق کیسے معلوم ہوں گے،بھارت کے زیر انتظام کشمیردنیاکاخطرناک ترین حصہ بن چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس خارجہ امورکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کااجلاس ہوا،اجلاس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پرکمیٹی نے تشویش کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیرپرارکان کانگریس کے نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزسے سخت سوال کئے گئے ۔

چیئرمین کمیٹی بریڈشرمین نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،بھارتی حکومت امریکی سفارتکاروں کوکشمیر کادورہ نہیں کرنے دے رہی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادذرائع سے کشمیر کی صورتحال جاننے سے قاصرہیں،امریکہ میں مقیم کشمیریوں کا5اگست سے اپنے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں۔

کانگریس ارکان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیاکویرغمال بنارکھا ہے،حقائق کیسے معلوم ہوں،بھارت کے زیرانتظام کشمیردنیاکا خطرناک ترین حصہ بن چکا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں