24 October 2019 - 20:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441503
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ غاصب صہیونی حکومت کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کو کمزور کرنے اور اسے محو کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئےہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مسئلہ فلسطین کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو نظر انداز کرنے والا کوئی بھی اقدام پائدار نہیں ہوگا، امریکہ مسئلہ فلسطین کو کمزور اور محو کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کے بارے میں ناوابستہ تحریک کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس مسئلہ فلسطین کے بارے میں اہم ہے مسئلہ فلسطین دنیا کے سرفہرست اور اہم مسائل میں ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں اور عالمی قوانین پر اس کی عدم توجہ کی بنا پر عالمی امن کو شدید ترین خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔

امریکہ نے دنیا میں اقتصادی دہشت گردی کا آغاز کردیا ہے اور وہ عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔

ظریف نے کہا کہ امریکہ غاصب صہیونی حکومت کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کو کمزور کرنے اور اسے محو کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئےہے۔

ظریف نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں اہم ذمہ داری ہے اور اس عالمی تنظیم کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور فلسطینیوں کے درد و رنج و غم کو دور کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات انجام دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں