‫‫کیٹیگری‬ :
30 October 2019 - 11:20
News ID: 441529
فونت
شب شہادت حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ’’ضیافت اشک‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے خادموں نے شرکت کی اور خظبہ خوانی کے روایتی مراسم ادا کئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شب شہادت امام علی رضا علیہ السلام کے موقع پر منعقد ہونے والے خطبہ خوانی کے ان مراسم میں صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الھدیٰ،آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی اور سول و فوجی حکام کے علاوہ حرم رضوی کے خادموں نے بھی شرکت کی۔ خطبہ خوانی کے یہ مراسم حرم امام علی رضا علیہ السلام کے صحن انقلاب اسلامی میں منعقد کئے گئے۔

یہ معنوی و روحانی مراسم بروز پیر مورخہ ۲۸ اکتوبر۲۰۱۹ مطابق انتیس صفر کو نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد کئے گئے آستان قدس رضوی کے متولی نے خطاب فرمایا جس کے بعد شب شہادت کا مخصوص خطبہ بارگاہ رضوی کے خادم جناب "محمد موحدی نیا" نے قرائت کیا اور آخر میں "علی ملائکہ" اور "احمد واعظی" نے اہلبیت اطہار (ع) کی مدح و ثنا کے بعد مصائب پڑھے۔

یاد رہے کہ خطبہ خوانی کے یہ روایتی مراسم ہر سال شبِ عاشور اور شب شہادت امام علی رضا علیہ السلام کے موقع پر منعقد کئے جاتے ہیں۔

اس موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی اور بارگاہ رضوی کے خدام اپنے ہاتھوں میں جلتی شمعیں لئے ہوئے دائرے کی صورت میں نوحہ خوانی اور عزاداری کے علاوہ اس شب کا مخصوص خطبہ پڑھتے ہیں۔

خطبہ کے دوران خداوند عالم کی ذات اقدس کی وحدانیت کی گواہی، پروردگار کی حمد و ثنا اور پیغمبراکرم (ص) و آئمہ اطہار علیہم السلام پر درود و سلام بھیجنے کے علاوہ حضرت امام خمینیؒ اور شہداء پر بھی سلام بھیجا جاتا ہے اس کے علاوہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لئے طول عمر اور ان کی سلامتی کی دعا مانگی جاتی ہے آخر میں ایّام شہادت کی مناسبت سے امام زمانہ(عج) کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی جاتی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬