
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے سعودی عرب اور یمن کے مابین جنگ بندی کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حزب مخالف حوثی قبائل کے اتحاد انصاراللہ کے بغیر دونوں ممالک میں امن قائم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ جامعتہ المنتظر میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلات واضح نہیں کہ یہ منصور ہادی کے حکومتی گروہ اور حزب ِ مخالف یا انصار اللہ کے حوثی اس میں شامل ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ معاہدہ اس صورت میں مفید اور پائیدار ہوگا جب انصاراللہ کے قبائل اس کا حصہ ہوں گے۔
علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ سعودی جارحیت کے نتیجہ میں تباہ حال یمن ایک انسانی سانحہ ہے جس میں ہزاروں بے گناہ شہید ہو چکے ہیں جبکہ یمن میں قحط سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں، غذا اور ادویات نایاب ہیں، ہر سیکنڈ میں ایک بچہ موت کی آغوش میں جا رہا ہے مگر عالمی برادری کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے اسلام آباد میں جاری حالیہ آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سے سنجیدہ حلقے پریشان ہیں، طویل دھرنا عوام کیلئے مشکلات کا موجب ہے اور مجموعی طور پر ملکی معیشت اور سیاست کیلئے باعث ِ نقصان بھی ہے۔ اگرچہ اس کی روایت موجودہ حکمران جماعت نے ڈالی تھی، مولانا اور حکومت افہام و تفہیم سے مسائل حل کریں۔/۹۸۸/ن
قیامت میں عقل کے بقدر ہر ایک کا حساب و کتاب ہوگا / عقل جزا و سزا معیار ہے
داعش کو مات دینے والے عراق کو بھی کو ٹھیک کرسکتے ہیں
طلاب ذاتی مفادات کو خود سے دور رکھیں / لوگوں کے ساتھ تواضع سے پیش آئیں
عراقی عوام کو امریکی جمھوریت کا تحفہ
امریکہ پر اعتبار و بھروسہ محض غلط فمھی ہے / امریکہ، مظاہروں سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتا ہے
صدقہ انسان کو بلاؤں سے محفوظ رکھتا ہے
ہندوتوا کی بالادستی کا ایجنڈا ھندوستان کو تباہ کر دے گا / NRC مسلم دشمنی پر مبنی ہے
امر بالمعروف کا فقدان معاشرے کی خرابی کی اہم وجہ / بچوں کو ترجمہ قرآن ضرور پڑھائیں
حجت الاسلام محمد علی صابری کا انتقال / اصغریہ تحریک کا پیغام تعزیت
عوام کی خدمت میں کوتاہی برتنے والے حکام کو دنیا و آخرت میں شرمندگی، ندامت اور عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا
ھندوستان میں مقابلہ حفظ قرآن و حدیث
تیونس میں 70 ویں قرآنی مقابلوں کا آغاز
برطانیہ میں اسلامو فوبیا، باحجاب طالبہ پر بہیمانہ تشدد
امام علی نے فرمایا: خوف خدا، قران کریم پرعمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی تقوے کی چار بنیادیں ہیں / خوف خدا نہ رکھنے والا عالم دین، دائرہ علم سے باہر ہے
یونیورسٹیز کے تعلیمی نظام سے شیخ طوسی اور آخوند خراسانی جیسی شخصیتیں نہیں تربیت پاسکتیں / ڈیگری اور مارکشیٹ کیلئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے
اسلام اوردیگرادیان میں فراوان مشترکات موجود ہیں / دنیا کا پورا نظام صلح و دوستی پر قائم ہے
مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے / مسلمانوں کو لڑا کر اسلحہ فروخت کرنا دشمن کی سازش کا حصہ ہے
امریکہ، سعودیہ، امارات اور صدام حسین کی باقیات، عراق کو متزلزل کرنے کے درپہ ہیں
نوجوانوں کو شدت پسندی کا درس دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
۵۶ اسپشل قرآء کے درمیان مقابلہ