11 November 2019 - 23:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441590
فونت
33 ویں عالمی اتحاد امت کانفرنس اتوار کو تہران میں منعقد ہوگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی فورم برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں 33 ویں بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس کے پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت مسلمہ کی 33ویں بین الاقوامی کانفرنس میں بہت سےعلماء شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران مخالف ظالمانہ پابندیاں غیر موثر ہیں.

تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وحدت اسلامی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے 350 نامور شخصیات شریک ہوں گی.

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ 90 مسلم اور غیر مسلم ممالک کے مذہبی اسکالرز، ممتاز شخصیات اوراعلی عہدیدار شرکت کریں گے.

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا عنوان مسجد اقصی کے دفاع میں اسلامی اتحاد ہے جو دارالحکومت تہران میں ہفتہ وحدت کے موقع پر منعقد ہوگا./۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں