13 November 2019 - 23:26
News ID: 441605
فونت
غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے علاقے التفاح اور الزیتون پر صیہونی حکومت کے تازہ فضائی حملے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید ہوگئے ۔

اس دوران المیادین ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے جوابی میزائلی حملوں کو روکنے میں اسرائیل کا آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم ناکام رہا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ناحل عور نامی صیہونی کالونی پر فلسطینیوں نے کئی میزائل فائر کئے جن میں سے ایک کو بھی آئرن ڈوم اینٹی میزائل سسٹم نہیں روک سکا ۔

فلسطینی مجاہدین نے اسی طرح خان یونس کے مشرق میں واقع غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر بھی میزائل داغے ہیں ۔ خبری ذرائع نے غزہ کے شمال میں واقع نتیف ہعتسرا نامی صیہونی کالونی میں متعدد بار میزائلی حملے کا سائرن بجنے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب میں ریل سروس معطل ہوگئی ہے اور تمام مقبوضہ علاقوں میں میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔صیہونی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی کالونی عان یفنی کے قریب ایک میزائل گرنے سے متعدد صیہونی آبادکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے منگل کی صبح سے غزہ کے خلاف فضائی جارحیت کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

صیہونی حکومت کی اس جارحیت میں سولہ فلسطینیوں کی شہادت کے ساتھ ہی درجنوں عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو درجن سے زائد بچے ہیں ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬