13 November 2019 - 23:48
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441611
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ 48 گھنٹوں میں فوج کے ہاتھوں 4 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی کشمیر ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، کشمیر میں گذشتہ 48 گھنٹوں میں فوج کے ہاتھوں  4 جوان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوج نے ضلع گاندربل میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کے دوران دو نہتے نوجوانوں کو حراست میں لیکر گولیاں مار کر جاں بحق کردیا ۔

فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا تھا ۔

اس طرح ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں صرف 48 گھنٹے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں