23 November 2019 - 21:53
News ID: 441644
فونت
ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف لاہور میں جماعت اسلامی نے مظاھرے کا اھتمام کیا مظاہرین نے ناروے حکومت سے قرآن کریم کی بےحرمتی کرنیوالے شخص کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناروے میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر جماعت اسلامی لاہور کے کارکنوں نے وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مقدس کتاب کی توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مین وحدت روڈ پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی پی پی 160 کے امیر احمد سلیمان بلوچ نے کی جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور قرآن پاک پکڑ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ناروے حکومت سے قرآن کریم کی بےحرمتی کرنیوالے شخص کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی حلقہ 160 احمد سلیمان بلوچ کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی ہے، دیگر حکومتیں بھی پاکستان اور اسلام سے کچھ سیکھیں، قرآن مجید کو جلنے سے بچانے والے نوجوان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ محافظ قرآن نوجوان کو اس کے دیگر ساتھیوں سمیت رہا کیا جائے۔۳۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬