
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد عوامی احساسات اور جذبات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کومہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہئے۔
خطیب جمعہ نے عوام کی خدمت کو بہت بڑا اعزاز قراردیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کی خدمت کرنے والوں سے راضی ہوتا ہے جو اللہ تعالی کو راضی رکھے گا اللہ بھی اس کا ساتھ دےگا ۔ آپ اللہ کی مدد کریں تو اللہ تعالی آپ سکون اور آرام عطا کرےگا۔
آیت اللہ خاتمی نے ملک میں جاری حالیہ حوادث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ دشمنوں کے نقش کو نقش برآب کردیا۔ دشمنوں نےاعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے ایجنٹوں کو گذشتہ تین برسوں سے ایران کے اندر بدامنی پھیلانے کے سلسلے میں تربیت دی ۔ پیسہ سعودی رعب فراہم کرتا رہا جبکہ تربیت دینے کا کام امریکہ انجام دیتا رہا لیکن ایرانی عوام نے بڑی ہوشیاری کے ساتھ دشمن کے تمام خوابوں کو چکنا چور کردیا ہے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بڑا شیطان امریکہ ہے جبکہ ایرانی قوم کے ساتھ اللہ تعالی ہے اور ایرانی قوم نے اللہ تعالی کی مدد سے دشمنوں کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادیا ہے۔
خطیب جمعہ نے ایرانی حکومت پر زوردیا کہ وہ عوام کی معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں بھر پور تلاش و کوشش کرے۔ انقلاب اسلامی کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی کیونکہ اس کی پشت پر اللہ تعالی کا ہاتھ ہے۔/۹۸۸/ن
گناہ، انسان کو ذلیل و رسوا کردیتا ہے | مسلمانوں کو سامراجیت و طاغوتیت کے مقابل تسلیم ہونے کا حق نہیں
قرآن سے تمسک، اسلامی اتحاد ہر خطرہ سے محفوظ رہے گا | قران تجلی کی صورت مگر بارش تجافی کی صورت نازل ہوئی
یوم ولادت امام حسن عسکری(ع) کے موقع پر محفل حسن قرآت
شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی ضرورت
بابری مسجد تنازعہ کے سلسلے میں مزید عرضیاں داخل
بابری مسجد کی شہادت کی27 ویں برسی
خداوند متعال عفو و بخشش کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہے
امت مسلمہ کو متحد کرنے کی ضرورت ہے
حضرت معصومہ قم(س) کی رحلت پر ہر آنکھیں اشکبار
اسٹوڈنٹس ڈے، ایرانی عوام کی استکبار کے خلاف جدوجہد کا دن
کشمیر میں 4 ماہ میں 38 کشمیری جاں بحق 853 زخمی
عالم اسلام کے مسائل کا حل امت مسلمہ کے درمیان تعاون اور یکجہتی ہے
تصویری رپورٹ: مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں، دین کی ضروریات میں سے ہیں
اگر منصب کے لائق نہیں تو عہدہ لینے سے پرھیز کریں
غیبت اور غیبت کا معیار
وزارت خارجہ فلسطین: عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
عراقی وزیر اعظم کو وطن سے وفا کی سزا دی گئی
انقلاب کے دوسرے قدم کے بیانیہ کی تشریح میں حوزوی مفکرین کا کردار اہم ہے