
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاست اترپردیش ھندوستان کے ضلع مظفر نگر کے سکھ خاندان نے مسجد کی تعمیر کے لئے اپنی زمین عطیہ کردی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظفر نگر کے رہائشی سکھ خاندان نے پور قاضی میں اپنی زیر ملکیت زمین مسلمانوں کے نام کرتے ہوئے اس پر مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دی۔
رپورٹ کے مطابق سکھ خاندان کے سربراہ پال سنگھ بیدی نے 100 گز زمین کی ملکیت کے کاغذات پور قاضی نگر پنجائیت کے چیئرمین ظہیر فاروقی کے حوالے کئے۔
اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ گرونانک کے جنم والے مہینے میں ہمارے نزدیک اس سے بہتر کوئی اور کام نہیں ہو سکتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پور قاضی قصبے میں مسلمانوں کی اکثریت ہے، ہم نے سوچا کہ تعمیر کردہ کالونی کے اطراف کوئی مسجد نہیں اس لئے 100 گز زمین نام کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ہمارے پڑوسی گھر کے قریب مسجد میں آسانی کے ساتھ نماز ادا کرسکیں۔
مسلم رہنما اور پنچائیت کے چیئرمین ظہیر فاروقی کا کہنا تھا کہ پال سنگھ نے مذہبی ہم آہنگی کی اعلٰی مثال قائم کی، وہ ہم سب کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
ظہیر فاروقی نے بتایا کہ گذشتہ برس پال سنگھ نے اسکول کا فرنیچر خریدنے کے لئے بھی 20 ہزار روپے سے زائد رقم عطیہ کی تھی، اس کے علاوہ وہ نقدی کی صورت میں مدد کرتے رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا جس کے تحت روزانہ سیکڑوں سکھ یاتری بابا گرونانک کے مزار پر حاضری دیتے اور اُن سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں، وزیر اعظم کے اس اقدام پر مودی بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔/۹۸۸/ن
صدقہ انسان کو بلاؤں سے محفوظ رکھتا ہے
ہندوتوا کی بالادستی کا ایجنڈا ھندوستان کو تباہ کر دے گا / NRC مسلم دشمنی پر مبنی ہے
امر بالمعروف کا فقدان معاشرے کی خرابی کی اہم وجہ / بچوں کو ترجمہ قرآن ضرور پڑھائیں
حجت الاسلام محمد علی صابری کا انتقال / اصغریہ تحریک کا پیغام تعزیت
عوام کی خدمت میں کوتاہی برتنے والے حکام کو دنیا و آخرت میں شرمندگی، ندامت اور عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا
قرآن میری شناخت اور سرمایہ ہے
سامرہ میں دوسرا کار بم دھماکا حشدالشعبی کے چار جوان شہید متعدد زخمی
اجودھیا کے معاملے میں نو نومبر کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی سبھی درخواستیں خارج
رہبر معظم کی معاشرے میں نماز کے ذریعہ نفسیاتی سلامتی اور نشاط پیدا کرنے پر تاکید
مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے / مسلمانوں کو لڑا کر اسلحہ فروخت کرنا دشمن کی سازش کا حصہ ہے
ھندوستان میں مقابلہ حفظ قرآن و حدیث
تیونس میں 70 ویں قرآنی مقابلوں کا آغاز
برطانیہ میں اسلامو فوبیا، باحجاب طالبہ پر بہیمانہ تشدد
امام علی نے فرمایا: خوف خدا، قران کریم پرعمل، قناعت اور قیامت کی آمادگی تقوے کی چار بنیادیں ہیں / خوف خدا نہ رکھنے والا عالم دین، دائرہ علم سے باہر ہے
یونیورسٹیز کے تعلیمی نظام سے شیخ طوسی اور آخوند خراسانی جیسی شخصیتیں نہیں تربیت پاسکتیں / ڈیگری اور مارکشیٹ کیلئے پڑھنے والے ملّا نہیں بن سکتے
قرآن سے تمسک، اسلامی اتحاد ہر خطرہ سے محفوظ رہے گا | قران تجلی کی صورت مگر بارش تجافی کی صورت نازل ہوئی
اسلام اوردیگرادیان میں فراوان مشترکات موجود ہیں / دنیا کا پورا نظام صلح و دوستی پر قائم ہے
مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا مغرب کا ایجنڈا ہے / مسلمانوں کو لڑا کر اسلحہ فروخت کرنا دشمن کی سازش کا حصہ ہے
نوجوانوں کو شدت پسندی کا درس دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
امریکہ، سعودیہ، امارات اور صدام حسین کی باقیات، عراق کو متزلزل کرنے کے درپہ ہیں