30 November 2019 - 16:26
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441683
فونت
آیت اللہ اراکی:
تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے تمام مسائل کا واحد حل امت مسلمہ اور اسلامی حکومتوں کے درمیان تعاون اور یکجہتی پیدا کرنا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے شہر اوفا میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور روس کے درمیان تعاون کی پانچویں کانفرنس میں یمن میں آل سعود کے جرائم اور اس ملک کے مظلوم عوام کے قتل عام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور کشمیر کے مظلوم عوام کا قتل عام عالم اسلام کے خلاف دشمنوں کے دیگر جرائم ہیں۔

آیت اللہ اراکی نے اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی ، عورتوں ، بچوں اور بزرگوں پر رحم نہیں کرتے کہا کہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرنا ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے امریکہ کو نہ صرف عالم اسلام بلکہ انسانیت کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ عالم اسلام کو دہشتگردی ، شرارت اور تکفیریت جیسے مختلف خطرات کا سامنا ہے کہ جس کا سرچشمہ امریکہ ۔

آیت اللہ اراکی نے قوموں پر پابندیوں اور اقتصادی جنگ کو امریکہ کے دیگر جرائم میں قرار دیا اور کہا کہ ایران اسلامی قیام امن اور مسائل کے لئے پرعزم ہے جبکہ امریکہ ، دشمنی اور تفرقہ پیدا کرتا ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی کونسل کے سربراہ نے داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کرنے میں ایران اور روس کے تعاون کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ روس اور عالم اسلام کے درمیان تعاون اسٹریٹیجک ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں