01 December 2019 - 22:46
News ID: 441687
فونت
عراق کی پارلیمنٹ نے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا استعفی قبول کرلیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سومریہ نیوز کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے استعفے کے معاملے پر غور کیا گیا کیاگیا۔

بعدازاں عراقی پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے استعفے کی منظوری دی اور صدر برہم صالح سے درخواست کی کہ وہ نئے وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی دوسرے شخص کے نام کا اعلان کریں۔

عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے آئین کے مطابق ہفتے کے روز پارلیمنٹ کو اپنا استعفی پیش کردیا تھا۔

اس سے پہلے جمعے کے روز انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پارلیمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے۔

عراقی اسپیکر محمد الحلبوسی کے اعلان کے مطابق آئین کی رو سے صدر برھم صالح کے پاس نئے وزیراعظم کی تقرری کے لیے ایک ماہ کا وقت ہے۔

آئین کے تحت نئے وزیراعظم کے تقرر تک عادل عبدالمہدی اور ان کی کابینہ کے ارکان حکومت کے لازمی امور چلانے کے ذمہ دار ہوں گے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬