
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اراکین شوریٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان حساس صورتحال سے گزر رہا ہے، گذشتہ دنوں پاکستان میں آئینی اور قانونی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، حکومت بحرانوں کے پیچھے عوامل کو سامنے لے آئے۔
انہوں نے کہا: امریکہ، ہندوستان اور اسرائیل سمیت کچھ خلیجی ممالک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، خطے اور سی پیک کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر فاٹا کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو گلگت بلتستان کا مسئلہ بھی حل ہونا چاہیئے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں شناخت دی جائے۔ افسوس اس بات پر ہے کہ گلگت کے عوام پاکستان کی شناخت مانگتے ہیں اور 70 سال سے ہم انہیں یہ حق نہیں دے سکے، اگر گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق نہ دیئے تو وہ ہر قسم کی قانونی و جمہوری جدوجہد کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بے گناہ افراد کو شیڈول فور کے ذریعے ہراساں کرنے کا عمل فوری طور پر بند کیا جائے، گلگت بلتستان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
مسنگ پرسن کے ایشو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ جبری گمشدہ شیعہ افراد کا مسئلہ انتقامی اور بیلنس پالیسی کا شاخسانہ ہے، پاکستان میں گوانتاناموبے طرز کے عقوبت خانے ختم کئے جائیں، لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، وزیراعظم، اعلیٰ عدلیہ، چیف آف آرمی اسٹاف لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر رکھنے کے لئے اقدامات کرے، کشمیریوں کی نظریں ہماری طرف ہیں جبکہ ہم اپنے بحرانوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کاش جتنی کوشش حکومت کو گرانے کے لئے کی گئی، اتنی کوشش کشمیری عوام کی آزادی کے لیے کرتے تو آج کشمیریوں کے حوصلے اور بلند ہوتے، حکومت عوام کو مہنگائی و بے روزگاری سے نجات دلانے کے لئے اقدامات کرے، حکومت کو حقیقی ریفامز لانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے، نظریاتی لوگوں کو نظر انداز کرکے الیٹکیبلز کے ساتھ حکومت بنا کر عمران خان نے دیکھ لیا کہ کہ کوئی کام ڈھنگ سے نہیں ہو پا رہا۔
زائرین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ زائرین کا مسئلہ حل کیا جائے، لاکھوں لوگ زیارات کے لئے جاتے ہیں۔ ہر سال ماہ محرم اور اربعین کے وقت پر انتظامات حکومت کو یاد آتے ہیں، آج کل جبکہ زائرین کا رش نہیں ہے، متعلقہ ادارے زیادہ بہتر انداز میں لائحہ عمل بنا سکتے ہیں، اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور نے بھی ہمیں مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خود پاکستان فارن فنڈنگ پر چل رہا ہے۔ سیاسی جماعتوں پر فارن فنڈنگ اگر درست نہیں تو ملک کے لئے کیسے درست ہوسکتی ہے، اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں ضیاء دور سے شروع ہونی والی فارن فنڈنگ نے ملکی، سماجی اور اقتصادی صورت حال سمیت ہر شعبہ زندگی کو متاثر کیا، پاکستان کو اور اس کے تمام اداروں سمیت سیاسی جماعتوں کو اپنے وسائل پر کام کرنا ہوگا۔
طلبہ تنظمیوں کی بحالی کے سوال پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ طلبہ یونینز بحال ہونی چاہئیں، لیکن اس طرح سے نہیں ہونی چاہئیں کہ ان کی تعلیم کا نقصان ہو اور ہمارے تعلیمی ادارے سیاسی اکھاڑے بن جائے۔/۹۸۹/ف
جارجیا میں «تکفیری افکار روکنے میں اسلامی تعلیمات کا کردار» کانفرنس کا انعقاد
سیدعمار الحکیم: قبائل نے فتنوں کا راستہ بند کردیا
وزارت خارجہ فلسطین: عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور خرم آباد کے امام جمعہ کا تقرر
علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
کشمیر میں 4 ماہ میں 38 کشمیری جاں بحق 853 زخمی
اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں، دین کی ضروریات میں سے ہیں
عراقی وزیر اعظم کو وطن سے وفا کی سزا دی گئی
تصویری رپورٹ: مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
کشمیر میں 4 ماہ میں 38 کشمیری جاں بحق 853 زخمی
عالم اسلام کے مسائل کا حل امت مسلمہ کے درمیان تعاون اور یکجہتی ہے
تصویری رپورٹ: مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں، دین کی ضروریات میں سے ہیں
مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
اگر منصب کے لائق نہیں تو عہدہ لینے سے پرھیز کریں
غیبت اور غیبت کا معیار
وزارت خارجہ فلسطین: عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
عراقی وزیر اعظم کو وطن سے وفا کی سزا دی گئی
انقلاب کے دوسرے قدم کے بیانیہ کی تشریح میں حوزوی مفکرین کا کردار اہم ہے