
رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستانی سپریم کورٹ میں جمیعت علمائے ہند کے رہنما مولانا اشہد راشدی کی جانب سے بابری مسجد ہندوؤں کو دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست جمع کرادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمیعت علمائے ہند کے رہنما مولانا سید اشہد راشدی نے بابری مسجد تنازع پر پہلے قانونی فریق محمد صدیق کی نمائندگی کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں بابری مسجد فیصلے پر 217 صفحات پر مشتمل نظرثانی کی درخواست جمع کرائی ہے۔
درخواست میں مولانا راشدی نے موقف اختیار کیا ہے کہ 1992 میں بابری مسجد کی شہادت میں ملوث بی جے پی رہنماؤں اور دیگر ملزمان کا فیصلہ سنائے بغیر زمین ہندوؤں کو دے دینا، مسجد پر حملہ کرنے والوں کے عمل کی حمایت کرنا ہوگا جو ان ملزمان کو قانونی جواز فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
مولانا راشدی نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی وقف بورڈ کو کسی اور جگہ مسجد کی تعمیر کیلیے 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کے حکم پر بھی اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ نہ تو فریق اور نہ ہی وہ مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی کوئی مذہبی جماعت ہے۔
مولانا اشہد نے بابری مسجد زمین تنازع کے اصل قانونی فریق محمد صدیق کے وارث کی حیثیت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ بابری مسجد کو شہید کرنے والے ملزمان کیخلاف جلد فیصلہ سنائے، زمین ہندوؤں کو دینے اور سنی وقف بورڈ کو 5 ایکڑ زمین دینے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
ھندوستانی سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو تاریخی بابری مسجد کی زمین ملکیت کیس میں مسلمانوں کو کسی اور جگہ مسجد بنانے کے لیے 5 ایکڑ زمین دینے اور بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر قائم کرنے کا حکم دیا تھا جس کیخلاف آج پہلی نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔
واضح ہے کہ اس سے قبل مسلم رہنما اسد الدین اویسی نے سب سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مسجد کیلیے زمین کی خیرات نہیں بلکہ بابری مسجد چاہیے، بعد ازاں جمیعت علمائے ہند اور مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ایک ماہ کے اندر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم سنی وقف بورڈ نے تاحال نظرثانی درخواست میں فریق بننے یا علیحدہ رہنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
چار مہینوں میں کشمیر کی اقتصادیات کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا
نوجوانوں کو شدت پسندی کا درس دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اسکی عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہئے
سعودی علما درباری اور دین سے منحرف ہوگئے ہیں
حشدالشعبی کا داخلی جنگ شعلہ ور ہونے کی بہ نسبت انتباہ
آیت اللہ زکزکی کی حمایت میں تہران کے طلبا کا احتجاج
گناہ، انسان کو ذلیل و رسوا کردیتا ہے | مسلمانوں کو سامراجیت و طاغوتیت کے مقابل تسلیم ہونے کا حق نہیں
قرآن سے تمسک، اسلامی اتحاد ہر خطرہ سے محفوظ رہے گا | قران تجلی کی صورت مگر بارش تجافی کی صورت نازل ہوئی
یوم ولادت امام حسن عسکری(ع) کے موقع پر محفل حسن قرآت
شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی ضرورت
کشمیر میں 4 ماہ میں 38 کشمیری جاں بحق 853 زخمی
تصویری رپورٹ: مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
مدرسہ امام جعفر صادق(ع) جونپور میں نئے ٹرم کا آغاز
اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں، دین کی ضروریات میں سے ہیں
اگر منصب کے لائق نہیں تو عہدہ لینے سے پرھیز کریں
وزارت خارجہ فلسطین: عالمی برادری اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے
عراقی وزیر اعظم کو وطن سے وفا کی سزا دی گئی
سیدعمار الحکیم: قبائل نے فتنوں کا راستہ بند کردیا
علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ اور خرم آباد کے امام جمعہ کا تقرر