03 December 2019 - 23:50
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441706
فونت
علامہ ناظر عباس تقوی:
اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب میں رہنما ایس یو سی نے کہا کہ مغرب قوتیں مسلمانوں کی صفوں میں انتشار کرنے کی کوشش کررہی ہیں، ایران، عراق، لبنان میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادی فسادات کروا رہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امامیہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کی جانب سے اتحاد ملت و استحکام پاکستان کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں ہمیں اس بات پر زور دینا چاہیئے کہ لوگوں کو قومی سوچ کی طرف متوجہ کیا جائے تاکہ ملک میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر سامنا کیا جاسکے، اتحاد و اتفاق وقت کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ضروریات دین میں سے ہے، آج مغرب قوتیں اسلام کے خلاف مجتمع ہوکر پوری دنیا میں مسلمانوں کی صفوں میں انتشار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران، عراق، لبنان، کشمیر، فلسطین میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے امریکہ، اسرائیل اور اس کے اتحادی فسادات کروا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لہذا امت مسلمہ کو چاہیئے کہ اس وقت اتحاد اور وحدت کے ذریعے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مغرب میں قرآن مجید کو جلایا جانا پیغمبر خدا (ص) کی توہین کرنا اور شعائر اسلامی کا مذاق بنانا مغرب کا وطیرا بن چکا ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کو عالمی سطح پر ایسی قانون سازی کرنی چاہیئے کہ جس سے کسی بھی مذہب کی توہین نہ ہوسکے۔

خطاب کے آخر میں علامہ ناظر عباس تقوی نے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویزن کے نومنتخب صدر برادر محمد عباس کو صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔/۹۸۸/ف

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں