11 December 2019 - 12:59
News ID: 441740
فونت
راہل گاندھی:
کانگریس ھندوستان کے رہنما راہل گاندھی نے تارکین وطن کی شہریت سے متعلق ھندوستان کے متنازع بل کی منظوری کو ھندوستانی آئین پر حملہ قرار دے دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کانگریس ھندوستان کے رہنما راہل گاندھی نے تارکین وطن کی شہریت سے متعلق ھندوستان کے متنازع بل کی منظوری کو ھندوستانی آئین پر حملہ قرار دے دیا ہے۔

راہل گاندھی کا سٹیزن شپ ترمیمی بل پر کہنا ہے کہ اس بل کی حمایت کرنے والا ہر شخص ھندوستانی قوم کی بنیادوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

ادھر حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے ھندوستانی پارلیمنٹ کے رکن اسد الدین اویسی نے بھی سٹیزن شپ ترمیمی بل کی مذمت کرتے ہوئے گزشتہ روز مسودے کی کاپیاں پارلیمنٹ میں پھاڑ ڈالیں تھیں۔

کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے بھی لوک سبھا میں متنازع بل کی مذمت کی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ سٹیزن شپ ترمیمی بل کی منظوری محمد علی جناح کی گاندھی کے مقابلے میں فتح ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی حکومت کے پیش کردہ بل کا مقصد سٹیزن شپ بل 1955ء میں تبدیلی کرنا ہے، جس کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان غیرقانونی، غیرمسلم شہریوں کو بھارتی شہریت دینا ہے جو 31 دسمبر 2014ء یا اس سے قبل بھارت آگئے تھے در حالانکہ اس بل میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کی شہریت ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬