‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2019 - 13:37
News ID: 441742
فونت
علامہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ مادر وطن میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کے ان گنت واقعات رقم ہوئے، طویل عرصے تک شیعہ نسل کشی ہوتی رہی، ہمارے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا: کشمیر، یمن، فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سلسلہ جاری ہے، نہتے کشمیریوں کو بھارتی افواج نے چار ماہ سے محاصرے میں لے رکھا ہے، جو قومیں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر آواز نہیں اٹھا سکتیں، انہیں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنا زیب نہیں دیتا، انسانی حقوق کا عالمی دن محض بیانات پر اکتفا کرنے کی بجائے عملی کوششوں کا متقاضی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کے لئے باوقار زندگی گزارنے کے بھرپور مواقع دے کر انسانی حقوق کی پاسداری کی جاسکتی ہے، اس وقت امت مسلمہ کو انسانی حقوق کے حوالے سے لاتعداد چیلنجز اور خطرات درپیش ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی انتقامی کارروائیوں کے باعث مادر وطن میں بھی انسانی حقوق کی پامالی کے ان گنت واقعات رقم ہوئے، طویل عرصے تک شیعہ نسل کشی ہوتی رہی، ہمارے پڑھے لکھے اور باصلاحیت افراد کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا، چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے نوجوان کو گھروں سے غائب کیا گیا، جن میں سے اکثریت تاحال لاپتہ ہیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جو حکومت انسانی حقوق کو مقدم سمجھتی ہے، وہ اپنے عوام کو اذیت کا شکار نہیں ہونے دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لاکر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، اپنے آئینی اختیار سے تجاوز کرنے والے اداروں کی سرزنش ہونی چاہیئے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ آزادانہ زندگی بسر کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جبری گمشدہ افراد کے بارے میں ان کے خاندان کو آگاہ کیا جائے، ملک سے طبقاتی تفریق کا خاتمہ کرکے تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملنے چاہیئے اور انسانی حقوق کا عالمی دن ہم سے یہ بھی تقاضا کرتا ہے کہ ملک سے غربت، پسماندگی، جہالت اور عدم مساوات کے خاتمے کی لئے سب مل کر کوششیں کریں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬