‫‫کیٹیگری‬ :
11 December 2019 - 23:35
News ID: 441743
فونت
آیت الله صدیقی:
ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے سامراجی اور طاغوتی حکومتوں میں فساد پائے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایٹمی معاہدہ نے ظاھر کردیا کہ مغربی ممالک قابل اعتماد نہیں ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر اصفھان سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت الله کاظم صدیقی نے گذشتہ شب اصفھان یونیورسٹی میں تقریر کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ سامراجی اور طاغوتی حکومت کے دوران ایرانی عوام کا اسلحہ امربالمعروف اور نہی عن المنکر تھا کہا: ہمیں اس بات پر خداوند متعال کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ ولایت کی حاکمیت کے دور میں اس نے دین اور فقاہت کو لوگوں کا اسلحہ قرار دیا تاکہ امربالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے والوں کی طرح ایک دوسرے ساتھ یکجا اور اکٹھا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے رسول اسلام(ص) کو یہ حکم دیا کہ وہ عوام کو ان کے ماضی کی یاد دہانی کراتے رہیں اور عصر حاضر کی کامیابیوں کی جانب متوجہ کراتے رہیں ، کیوں کہ اس طرح لوگ دین اور دین کے راستہ میں دلگرمی اور خوشی کے ساتھ گامزن رہیں گے اور خدا کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرتے رہیں گے ۔

آیت الله صدیقی نے امربالمعروف اور نہی عن المنکر کو دیگر ادیان پر اسلام کی برتری کا وسیلہ جانا اور کہا: امربالمعروف اور نہی عن المنکر، سماج کی معاشرہ پر عام نظارت کے مانند ہے ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬