14 December 2019 - 21:50
News ID: 441757
فونت
آیت الله سیستانی کے نمائندہ:
آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام احمد الصافی نے اس ھفتہ شھر کربلائے معلی میں نماز جمعہ کے خطبہ میں عراق کی اصلاحات کو داعش سے جنگ کرنے سے بھی زیادہ سنگین بتایا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، آیت الله سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام احمد الصافی نے اس ھفتہ شھر کربلائے معلی میں نماز جمعہ کے خطبہ میں داعش کی شکست کی دوسری سالگرد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جن لوگوں نے داعش کو شکست دی وہ عراق کو بھی کو ٹھیک کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا: اس دھشت گرد گروہ سے مقابلے میں دسیوں ھزار افراد مارے گئے تب جاکر ملک ان کے خونی پنجے سے آزاد ہوا ہے کہ جو تاریخ عراق کا سنہرا ورق ہے ۔

احمد الصافی نے عراق کی موجودہ صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: داعش کے ہاتھوں سے آزاد شدہ علاقہ تعمیر اور شھر بدر ہونے والوں کے ذریعہ آباد کیا جائے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬