‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2019 - 22:08
News ID: 441758
فونت
حجت‌ الاسلام والمسلمین ابوالقاسم یعقوبی:
شمال خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور شھر بجنورد کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ انبیاء الھی اس لئے آئے کہ ہمیں خدا کا بندہ بناسکیں کہا: قیامت دن ہر کسی کا اس کی عقل کے بقدر حساب و کتاب ہوگا اور عقل ہی جزا و سزا معیار ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شمال خراسان سے رپورٹ کے مطابق، شمال خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور شھر بجنورد کے امام جمعہ حجت‌ الاسلام و المسلمین ابوالقاسم یعقوبی نے آج صوبہ کے سرکاری ملازمین سے ملاقات میں کہا: ہماری زندگی کی اساس و بنیاد عبادت ہے اور عبادت و بندگی عقلانیت کے سایہ میں قابل تحقق ہے ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان کو خدا کی نعمتوں کا شکرگزار ہونا چاہئے کہا: خداوند متعال نے ہمیں عقل کی نعمت عطا کی اور اس نے جس مقدار میں نعمت عقل عطا کی ہے اسی مقدار میں ہم سے کام چاہتا ہے ۔

حجت ‌الاسلام والمسلمین یعقوبی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خداوند متعال قیامت دن ہر کسی کا اس کی عقل کے بقدر محاسبہ کرے گا اور عقل ہی جزا و سزا معیار ہوگی کہا: انبیاء الھی(ع) اس لئے آئے کہ ہم سے کہیں کہ تم خدا کے بندے رہو اور یہ بندگی عقل کے زیر سایہ محقق ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: امام حسین(ع) دعائے عرفہ میں فرماتے ہیں کہ اندھی ہوجائے وہ انکھ جو تجھے نہیں دیکھ سکتی کہا: اس حوالہ سے اس دنیا میں رہنے والے جو خدا کو نہیں دیکھ سکتے وہ باطنی طور سے اندھے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬