26 August 2013 - 01:06
News ID: 5841
فونت
بھکر پاکستان؛
رسا نیوز ایجنسی - حکومت پنجاب پاکستان نے بھکر کے حالیہ پرتشدد واقعات کے بعد دونوں اطراف سے نامزد افراد کی گرفتاریاں شروع کر دیں جس کے نتیجہ میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں سمیت 4 دیگر علماء اور 30 سے زائد مومنین گرفتار کر لئے گئے ۔
پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، پاکستان کے علاقہ بھکر کے حالیہ پرتشدد واقعات پر اور بھکر اس کے مضافاتی علاقوں سے پنجاب پولیس نے پیرا ملٹر فورسز کی مدد سے شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں سمیت 4 دیگر علماء اور 30 سے زائد مومنین کو گرفتار کر لیا ہے ۔


شیعہ علماء کونسل کے مرکزی راہنما ایڈووکیٹ وزارت حسین نقوی نے میڈیا اھل کاروں کو اس گرفتاری کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: آج صبح فاتحہ خوانی پر جاتے ہوئے مدرسہ باقر العلوم کے پرنسپل مولانا رانا حسین، مولانا تراب علی اور مولانا مفید عبّاس شاہ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر نوجوانوں کو بھی کوٹلہ جام سے گرفتار کیا گیا ہے۔


دریا خان میں سادات کے ایک گھرانہ پر چھاپہ مار کر پردے اور گھر کی چھار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور 5 بیگناہ افرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام عبّاس علوی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران حکومت کی جانب سے بیگناہ علماء اور مومنین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو متنبہ کیا کہ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیوں سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ وزارت نقوی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ تمام حالت کا جائزہ لینے کے بعد ملت جعفریہ کی جانب سے آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬