08 January 2014 - 21:46
News ID: 6306
فونت
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مولانا نذیرعمرانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے مولانا نذیرعمرانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ وروں کو فوری طور پر گرفتار کئے جانے اور کیفر کردار تک پہونچانے کا مطالبہ کیا  ۔


اس رپورٹ کے مطابق، بدھ کے روز قصر سجاد اقبال ٹائون ٹائون کے پیش نماز مولانا پروفیسر نذیر حسین عمرانی کو راولپنڈی میں حشمت کالج کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر بے نظیر اسپتال راولپنڈی پہنچایا گیا ۔


اس سانحہ کی خبر سن کر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات مشتاق حسین ہمدانی، ریاستی صدر مولانا غلام قاسم جعفری، حجت الاسلام فرحت عباس جوای، مولانا نصیر حسین موسوی ، مولانا سید شمس حیدرسبزواری ،حجت الاسلام سید حسن رضا نقوی ،سید محمود علی نقوی ،سید کونین حسینی ،مولانا ملک محمد یوسف ،سید عزادارکاظمی، ڈاکٹر سیدقلب نواز اور ولایت بلتی نے بے نظیر اسپتال پہنچ کر اپ کی عیادت کی اور اپ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اس موقع پر یہ کہتے ہوئے کہ ملک میں عملاً دہشت گردوں کا راج ہے دہشت گردجہاں چاہتے ہیں جسے چاہتے ہیں ٹارگٹ کرکے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر انہیں کوئی گرفتار کرنیوالا نہیں ہے کہا: دہشت گردو ں کو جب تک کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔


انہوں ںے اخر میں پروفیسر مولانا نذیر حسین عمرانی کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬