13 January 2014 - 17:01
News ID: 6322
فونت
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں 12ربیع الاول کے موقع پر امت مسلمہ کو تبریک وتہنیت پیش کی ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے 12ربیع الاول کی مناسبت سے پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : سب شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور ہم دعوت دے رہے ہیں کہ 12ربیع الاول کے میلا د مبارک اور جلوسوں میں بھرپور جوش و خروش اور جذبہ ایمانی کے ساتھ شریک ہوں۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام امت ان جلوسوں میں شریک ہو کر دنیا میں یہ پیغام دیں کہ ہم پاکستان کے شیعہ سنی بھائی پاکستان میں متحد ہیں اوراپنے وطن عزیز میں آپس میں دست و گریبان کی کوئی سامراجی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے کہا:  تمام مسلمانوں کوربیع الاول کے جلوس میں شرکت کر کے تکفیری عناصر کو ایک پیغام دینا ہوگا کہ تم اس ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانے کی جتنی بھی کوشش کرو ہم شیعہ سنی ملکر کسی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وطن عزیز میں نفرتیں اور کدورتیں ایجاد نہیں ہونے دینگے بلکہ محبتوں کی فضائوں کو آگے بڑھاتے جائیں گے۔


حجت الاسلام واحدی نے مزید کہا : محور کائنات ختمی مرتبت سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ کی میلاد مبارک کے موقع پر پوری امت مسلمہ میں جشن کا سماں ہے اور حق بھی یہی ہے چونکہ پیغمبر اکرم امت مسلمہ میں اتحاد و حدت کا سب سے بڑا مرکز ہے کہا: اتحاد امت کیلئے ہمیں دامن مصطفی سے متمسک ہو کر آپس میں محبتیں، الفتیں اور بھائی چارے کی فضا کو آگے بڑھانا ہوگا اور یہی وہ مقدس ہستی ہے جن کی تعلیمات و کردار کو سامنے رکھتے ہوئے ہم وطن عزیز میں ہر مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا: دہشتگردی اور فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے ہمیں متحد ہو کر پیغمبر اکرم کی تعلیمات و سیرت طیبہ کو آگے بڑھانا ہوگا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬