01 October 2014 - 16:05
News ID: 7326
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے ملک کی حالیہ صورت حال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے عراقیوں کے جلاوطنی و قتل عام پر افسوس کا اظھار کیا ۔
حجت الاسلام شيخ عبد المهدي کربلائي و آيت الله بشير نجفي آيت الله بشير نجفي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں حضرت آیت الله سیستانی نمائندہ اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام شیخ عبد المهدی کربلائی نے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے آپ کے دفتر میں ملاقات و گفتگو کی ۔


حضرت آیت الله نجفی نے عراق کی حالیہ صورت حال پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا: صدام حسین کے اقتدار کو گرنے کے بعد ہمیں یقین تھا کہ عراق ترقی اور آبادانی کی سمت گامزن ہوگا مگر افسوس ہم عراق کو بدترین صورتحال سے روبرو دیکھ رہے ہیں ۔


اس مرجع تقلید نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ میں عراقیوں کی جلاوطنی اور قتل عالم سے بہت زیادہ دکھی ہوں کہا: عراق کے دشمن ہر آن و ہر مقام پر ملک میں مسلکی و قبائلی فتنہ پروری میں مصروف ہیں تاکہ عراقی اتحاد و یکجہتی دم توڑ دے اور عراقی ایک دوسرے کے خون کے پاسے ہوجائیں ۔


انہوں نے کہا: تکفیری گروہ خصوصا دھشت گرد داعش، بے گناہ عراقیوں کے قتل عام اور انہیں جلاوطن کرنے میں مصروف ہیں ، حکومت عراق بارڈر سیکورٹی کو الرٹ کرے اور ہر آنے جانے والے پر سخت نظر رکھے ۔


حجت الاسلام کربلائی نے بھی عراقیوں کی جلاوطنی اور ان کے قتل عام نیز انسان سوز مظالم کی آخری صورت حال کی رپورٹ پیش کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬