05 April 2015 - 22:58
News ID: 8000
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ یمن میں مقیم بعض پاکستانیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔
يمن پر حملہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر ہو رہے سعودی عرب اور اس کے پیسوں کے مقروض ممالک کی طرف سے حملہ کی وجہ سے حکومت پاکستان نے پاکستانیوں کو وہاں سے وطن واپسی کے لئے جہاز روانہ کیا ۔

پاکستان سے پی آئی اے کے ذریعہ بعض پاکستانی اپنے ملک پہوچ گئے اور یمن کے شہر صنعاء میں موجود کئی پاکستانیوں نے وطن واپس آنے سے انکار کردیا ہے۔

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز سے یمن میں محصور 188پاکستانی رات 8بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے۔

اس سے قبل پی آئی اے کا طیارہ دو گھنٹے تک صنعاء کی فضائی حدود میں موجود رہا، جبکہ یمن میں مقیم بعض پاکستانیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

وطن واپسی سے انکار کرنے والے پاکستانیوں کے نہ آنے کی وجوہات کے سلسلہ میں مختلف قیاس آرائی کی جا رہی ہے جہاں ان کے اس اقدام کو پاکستانی فوجیوں کا اس جنگ میں شمولیت پر احتجاج مانا جا رہا ہے تو وہی بعض لوگ اس کو یمنیوں کے ساتھ اچھے رابطہ اور ان کے اچھے برتاو کے آگے ان کو ایسے حالات میں چھوڑ کر آنا نہیں چاہ رہے ہیں ۔
 
قابل ذکر ہے گذشتہ روز یمن سے واپس ہوئے پاکستانیوں نے اپنی گفت و گو میں یمنیوں کو بہت ہی نیک ، با اخلاق اور سلجھا ہوا جانا ہے اور پاکستانیوں کی واپسی میں ان لوگوں کے تعاون کی قدر دانی کی ہے جبکہ حوثیوں کو پاکستانی فوج کی طرف سے یمن کے خلاف اقدام کا خبر ہونے کے باوجود یمنیوں کا رویہ ان کی حقیقی اسلامی انقلابی موقف کی گواہی دیتا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬