06 April 2015 - 17:41
News ID: 8005
فونت
رسا نیوز ایجنسی - علمائے اسلام کانفرنس 10 اپریل کو جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام اور رہنماوں کی شرکت میں منعقد ہوگی ۔
جامع? الکوثر اسلام آباد


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ’’علمائے اسلام کانفرنس ‘‘ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محسن علی نجفی کے زیر اہتمام 10 اپریل کو جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام اور رہنما شرکت کریں گے  ۔


یہ کانفرنس جامعۃ الکوثر میں حرم امام حسین اور ہادی ٹی وی کے اشتراک سے منعقد کئے جانے والے نسیم کربلا ویک کے دوران منعقد کی جائے گی۔ جس میں ملک بھر کے دینی اور تعلیمی ادارے اپنی سرگرمیوں اور کتب کے اسٹال لگائیں گی۔ نسیم ویک کربلا ویک کا افتتاح وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کریں گی ۔


اس کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق، جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید، جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما حجت الاسلام امین شہیدی، ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ ، البصیرہ ریسرچ سنٹر کے چئرمین ثاقب اکبر، شیعہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی سمیت پروفیسر ابراہیم، میاں اسلم، عبدالشکور نقشبندی، آصف لقمان قاضی، ، آغا مرتضیٰ پویا، مفتی گلزار احمد نعیمی، حیدر علوی، پیر ناصر جمیل ہاشمی و دیگر کی شرکت متوقع ہے ۔


اس کانفرنس میں پاکستان نیز عالم اسلام کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬