08 April 2015 - 17:13
News ID: 8013
فونت
رسا نیوز ایجنسی - عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت الله محمد بحرالعلوم کا انتقال ہوگیا -
آيت الله محمد بحرالعلوم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت الله محمد بحرالعلوم کا گذشتہ روز جگر کے کینسر کے سبب انتقال ہوگیا -


آپ نجف اشرف میں کئی روز کما کی حالت میں رہنے کے بعد منگل کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جا ملے-

 

علامہ محمد بحرالعلوم انیس سو ستائیس میں نجف اشرف کے ممتاز مذہبی، سماجی اور سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔


انہوں نے انیس سو اکیس میں نئے عراق کی تشکیل کے وقت سے اہم کردار ادا کیا- علامہ بحرالعلوم کا شمار عراق کے ممتاز سیاستدانوں میں ہوتا تھا- 
 

علامہ محمد بحرالعلوم نے تاریخ، فقہ اور سیاست کے موضوعات پر پچاس سے زائد کتابیں تحریر کیں- وہ عراق کی اہم اسلامی و سیاسی شخصیات میں شمار ہوتے تھے کہ جن کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ وسیع تعلقات تھے اور ان کے موقف اور نظریات کی بنا پر سب ان کا احترام کرتے تھے-


آپ دو ہزار تین، چار اور پانچ میں عراق کے وزیر پٹرولیم ابراہیم محمد بحرالعلوم اور دو ہزار دس سے کویت میں عراق کے سفیر محمد حسین محمد بحرالعلوم کے والد ہیں-


علامہ بحرالعلوم کا شمار ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کے مخالفین میں ہوتا تھا کہ جس کی بنا پر انیس سو انہتر میں ان کی غیرموجودگی میں مقدمہ چلایا گیا اور انھیں پھانسی کی سزا سنائی گئی-


صدام حکومت کے خاتمے کے بعد انھیں دو ہزار تین میں عبوری حکومت کی کونسل کا سربراہ منتخب کیا گیا اور انھیں امریکی قبضے کے خاتمے کے بعد عراق کے پہلے عبوری صدر کا خطاب دیا گیا-


وہ اکتیس جولائی سے یکم اگست دو ہزار تین تک عبوری کونسل کے سربراہ رہے اور یکم مارچ سے اپریل دو ہزار چار تک دوبارہ عراق کی عبوری کونسل کے سربراہ بنے-


اس عراقی عالم دین کی آج بدھ کے روز نجف اشرف میں مسجد الشاکری سے تشیع جنازہ ہوگی جس میں اس شھر کے علماء ، افاضل ، سیاسی و سماجی شخصیتیں شریک ہوں گی ۔


آُپ کی مجلس ترحیم کل جمعرات سے تین دن تک العلمین یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی ۔


شھر نجف اشرف کی صوبائی کونسل نے اس موقع پر سہ روز سوگ کا اعلان کیا ہے ۔


عراقی صدر جمھوریہ فواد معصوم نے اپنے پیغام تعزیت میں آیت الله بحرالعلوم کو ایک دینی ، قومی اور عظیم سیاسی شخصیت شمار کیا اور اپ کی سیرت کو نورانی جانا ۔


عراقی وزیر آعظم حیدر العبادی و دیگر حکام و سیاستدانوں نے اپنے پیغام میں اپ کے انتقال پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا: آیت الله بحرالعلوم ، ڈیکٹیٹر صدام حسین سے مبارزہ میں پیش پیش رہے ۔


حیدر العبادی کے پیغام میں آیا ہے : نہایت غم و اندوہ کے ساتھ آیت الله بحرالعلوم کے انتقال کی ملت عراق، مراجع تقلید، حوزه علمیہ اور خاندان بحرالعلوم کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں ۔


انہوں نے کہا: آیت الله بحرالعلوم ، ڈیکٹیٹر صدام حسین سے مبارزہ میں پیش پیش رہے ، آپ نے صدام کی حکومت گرنے کے بعد بھی بخوبی اپنی ذ٘مہ داریاں نبھائیں ۔


نوری المالکی نے اور ایاد علّاوی نے بھی اس اپنے الگ الگ پیغام میں آیت الله بحرالعلوم کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور بهاء الاعرجی، روزنوری شاویس و صالح المطلک نے تعزیت نامہ پیش کیا ۔


عراقی پارلیمنٹ اسپیکر سلیم الجبوری نے آیت الله بحرالعلوم کے انتقال پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا : آپ معتدل سیاسی و دینی موقف کے مالک تھے ۔


وزیر کھیل عبدالحسین عبطان ، لیبر اور سماجی امور کے وزیر محمد شیاع السودانی ، وزیر بجلی قاسم الفهداوی ، اکسپورٹ منسٹری کے وزیر ملاس محمد عبدالکریم اور وزیرخارجہ ابراهیم الجعفری نے بھی آپ کے انتقال پر تسلیت پیش کی ۔


بصره کے گورنر ماجد النصراوی نے اپ کی علمی اور اخلاقی شخصیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آیت الله بحرالعلوم مراجع تقلید ،  حوزہ علمیہ نجف اشرف اور ملت عراق کو تعزیت پیش کی  ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬