05 October 2015 - 15:42
News ID: 8521
فونت
تیونس کے دانشمند نے رسا سے گفتگو میں؛
رسا نیوز ایجنسی - تیونس کے دانشمند نے سانحہ مِنٰی کو اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف سازش جانا اور کہا: ہماری سماعتوں کے بناء پر ایرانی حجاج کی فہرست اعمال حج کی انجام دہی کے لئے سعودیہ پہونچنے سے پہلے ہی غاصب صھیونیوں کے حوالہ جاچکی تھیں ، اس سانحہ کے سلسلہ میں آل سعود کا بیان غلط ہے ۔
محمد تيجاني سماوي


تیونس کے دانشور اور مفکر محمد تیجانی سماوی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے اھواز میں گفتگو میں کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمنیوں کے «امریکا مردہ باد» «اسرائیل مردہ باد» «هیهات من الذله» کے نارے کے ساتھ یمن کیخلاف جنگ کا آغاز ہوا کہا: تیونس نے بڑے شیطان امریکا کے حکم سے یمن میں مداخلت کی ، کیوں کہ یہ نارہ در حقیقت اسلامی جمھوریہ ایران اور حزب الله لبنان کا نارہ ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: امریکن مدعی ہیں کہ ایران نے ہر لحاظ سے یمنییوں کی امداد اور عرب ممالک کے داخلی مسائل میں مداخلت کی ہے نیز سنیوں کو شیعہ مذھب کی جانب ھدایت کی ہے ، لہذا وھابی حکام نے مکمل بے رحمی و سنگدلی کے ساتھ یمن پر ہوا اور زمین سے حملہ کیا ۔


تیجانی نے یمنییوں کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ یہ جنگ امریکا اور سعودیہ کی متحدہ جنگ ہے کہا: امریکا نےغاصب صھیونیوں کے خلاف وجود میں آنے والی تمام مزاحمتوں کو عرب اور خلیجی ممالک کے ذریعہ ختم کردیا ، اور صھیونیوں کو  اپنا اتحادی ، دوست اور ہمپیمان بتاتے ہوئے ایران کو ایک خطرناک دشمن کے عنوان سے پیش کیا ۔


تیونس کے اس دانشمند نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آل سعود میں حج کے انتظامات کی صلاحیت نہیں ہے اور اس کی ساری توجہ علاقہ کے ممالک کی جنگ پر مرکوز ہے کہا : اگر تمام آگاہی کے ساتھ حج کے انتطامات کئے گئے ہوتے تو ہم آج سانحہ مِنٰی سے روبرو نہ ہوتے ۔ 


انہوں نے سانحہ مِنٰی کو اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف سازش جانا اور کہا: ہماری سماعتوں کے بناء پر ایرانی حجاج کی فہرست اعمال حج کی انجام دہی کے لئے سعودیہ پہونچنے سے پہلے ہی غاصب صھیونیوں کے حوالہ جاچکی تھیں ، اس سانحہ کے سلسلہ میں آل سعود کا بیان غلط ہے ۔


تیجانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آل سعود فقط طاقت کی زبان کو سمجھتے ہیں کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے بیان سے ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ، میں آپ کی اس تقریر سے نہایت مسرور ہوا کیوں کہ ضیوف الرحمن کے ساتھ آل سعود کا برتاو ان کے شان شان نہیں تھا بلکہ ان کا یہ برتاو عصر جاہلیت کی نشانی تھی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬