Tags - آیت الله مصباح یزدی
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ حوزات علمیہ میں ترقی و تبدیلی پیدا ہونی چاہیئے بیان کیا : ایسا نہیں ہے کہ کوئی آسمان سے نازل ہوگا اور حوزات علمیہ کی اصلاح کرے گا ، جو بھی تبدیلی و تغیر و ترقی ہونی چاہیئے وہ انہیں اہل حوزے کے ذریعہ ہونی چاہیئے ؛ اگر حوزات علمیہ میں کوئی کمی پائی جاتی ہے تو اس کو دور کرنے کی ذمہ داری خود ہم لوگوں پر ہے ۔
News ID: 423461    Publish Date : 2016/09/25

آیت الله مصباح یزدی:
آیت الله مصباح یزدی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ امام خمینی (ره) توحیدی انسان کے نمونہ کامل کے عنوان سے ہیں بیان کیا : اگر لا الہ الا اللہ جو کہ انسان میں توحید کی جڑ ہے مضبوط ہو جائے تو انسان کے لئے کسی بھی طاقت سے کسی بھی طرح کا خوف نہیں رہے گا ، اسی وجہ سے جو لوگ امریکا یا اس کے جیسوں کی طاقت سے خوف کھاتے ہیں ان کی توحیدی بنیاد کمزور ہے چاہے وہ اپنے دل میں خدا کو جتنا بھی قبول کرتے ہوں ۔
News ID: 423138    Publish Date : 2016/09/09

آیت الله مصباح یزدی:
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے رکن نے قائد انقلاب اسلامی کی مدیریت و درایت کی تعریف کرتے ہوئے بیان کیا : بحمد اللہ امام خمینی (ره) کے بعد خداوند عالم نے ان کا بدیل ان کی جگہ پر پیش کیا اور یقینا یہ امر خداوند عالم کی طرف سے تصدیق ہو چکی ہے ؛ ولایت فقیہ کی پیروی کرنا جو شرعی وظیفہ ہے اس کے علاوہ تجربہ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نظریات صحیح و معاون ہیں ۔
News ID: 422673    Publish Date : 2016/08/17