12 July 2009 - 14:00
News ID: 14
فونت
سماجی ثقافت و تربیت میں حوزہ علمیہ خواھران کی اپنی منزلت ہے اور موثر ہیں ?
 حج? الاسلام سید حسین حسینی شہر مینودشت کے امام جمعہ و جماعت اورحوزہ علمیہ خواہران مینودشت کے مدرس و معلم  نے رسا کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ  علمیہ خواہران مینودشت کی کارکردگی کو بیان کیا اور سراہا ?
 ہم ان کی گفتگو کا ایک خلاصہ پیش کرتے ہیں :
رسا : حوزہ علمیہ خواھران کھولنے کا ہدف کیا ہے ؟
سید حسینی : ہمارے ملک ایران میں خواتین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور ظاہر سی بات ہے کہ وہ بھی علمی میدان میں قدم رکھنے کی کوشش کریں گی اسی وجہ سے حوزہ علمیہ خواھران کی بنیاد ڈالی گئی یہ حوزہ سب سے پہلے قم میں بنایا گیا تھا اور اس کے دوسرے مرحلے میں دوسرے شھروں میں بھی کھولنے کا ارادہ کیا گیا ہے ?
 رسا : اس شھر (مینودشت) میں مدرسہ علمیہ خواھران کھولنے کا کیا مقصد ہے ؟
 یہ مدرسہ اس شھر کی خواتین کے علمی رجحان کی بنیاد پر ان کی علمی و مذہبی معلومات کو بڑھانے کے لئے بنایا گیا ہے تاکھ اس سے ان کی علمی و فکری معلومات میں اضافہ ہو سکے اور ان کی فکریں پروان چڑھ سکیں ?
رسا : اس مدرسہ میں طالبات کیسے داخلھ لے سکتی ہیں ؟
اس مدرسہ میں میٹرک پاس طالبات کا داخلہ ہو تا ہے یہ داخلے انٹر نیٹ کے ذریعے ہوتے ہیں جن کی ظرفیت محدود ہوتی ہے اس کے بعد پھر انٹر ویو کے ذریعے ظرفیت پوری کی جاتی ہے پچھلے سال ?? طالبات قبول ہوئی تھیں?
رسا : مدرسہ حوزہ علمیہ خواھران کا معاشرے کے ثقافتی و تربیتی امور میں کتنا دخل ہے ؟
امام خمینی ( رح) فرماتے ہیں کہ عورت کی گود سے ہی مرد معراج تک پہنچتا ہے انسان کی ترقی اور اس کے عروج میں ماں ، بہن ، بیوی کا ایک بڑا کردار ہوتا ہے لہذا اگر لڑکیاں حوزہ علمیہ سے اعلی دینی تعلیم مثلاً B.A, M.A کریں گی تو خودبخود معاشرہ اورخاندان میں دینی اور مذہبی فکریں پروان چڑھیں گی ? افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ خصوصیت یونیورسٹی میں نہیں پائی جاتی جس کی وجہ سے مذہبی اور دین معلومات میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ? جن لوگوں نے مدرسہ سے تکمیلی مراحل کو گزار لیا ہے وہ دینی اور مذہبی مسائل کی پابند ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تربیت اور معاشرے کی ترقی میں پیش قدم رہتی ہیں اور کامیاب رہی ہیں ?
رسا : کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ حوزوی دروس کے بعض نصاب کو اسکولوں و کالجوں میں منتقل کر دیا جائے ؟
رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے وزیرتعلیم و تربیت سے فرمایا تھا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جو لوگ اس تعلیم و تربیت کے مرحلے میں وارد ہوتے ہیں اور وہاں سے درس تمام کر کے جب نکلتے ہیں تو ان میں بہت فرق ہوتا ہے ? ہمیں توقع تھی کہ جو لوگ میٹرک وغیرہ کر چکے ہیں ان کو متقی و پرہیزگار نمازی و روزہ دار ہونا چاہیے مگر جب وہ اسکول تمام کرتے ہیں تو یہ باتیں ان میں ظاہر نہیں ہوتیں ? انھوں نے اپنی تقریر میں فرمایا تھا کہ تعلیم و تربیت میں اصولی و بنیادی کمی ہے یعنی اس کے اصول و بنیاد اسلامی نہیں ہیں جو کچھ ہیں وہ انگریزی و یورپین ثقافت سے آلودہ و متأثر ہیں اب وزیر تعلیم و تربیت کی یہ ذمہ داری ہے کہ چاہے پندرہ سال نکل جائیں ان کو ایک ساتھ بیٹھ کر کوئی پروگرام بنانا چاہیے جو اسلامی اصول کے مطابق ہو ?
اس شھر کے تعلیم و تربیت کے جلسے میں میں بھی موجود تھا کچھ باتیں بتائی تھیں تاکہ کم سے کم ہمارے شھر کے تعلیمی ادارے اس مشکلات کے بارے میں فکر کریں اور تعلیم و تربیت کی مشکلات کو بر طرف کرنے کی کوشش کریں اگر چھ سبھی مشکلات کو دور نہیں کیاجا سکتا مگر کچھ فیصد تو مشکلات کو برطرف کیا جا سکتا ہے ?
 رسا : مدرسہ الزھراء کی بلڈنگ کسی طرح تیار ہوئی ہے اور اس کی توسیع کے لئے آپ کا کیا پروگرام ہے ؟
 سید حسینی : آپ کو بتاتا چلوں کہ مدرسہ کو بنانا اور چلانا یہ حوزہ علمیہ کے تعمیری امور کی ذمہ داری ہے ? ہم نے پہلے مدرسہ چلانے کے لئے ایک بلڈنگ کا انتظام کیا تھا جو کہ اب ہاسٹل ہے اور دوسری بلڈنگ کلاسوں کے لئے کرایہ کے طور پر لی گئی ہے ? اسی طرح پورا مدرسہ چلانے کے لئے چار ہزار میٹر مربع زمین خریدنے کا کام شروع کیا گیا ہے جس کے تعمیری کام مکمل ہونے کے بعد تقریبا ہزار طالبات کو ہم قبول کر سکیں گے جبکہ ابھی ہم ??? سے ??? تک طالبات کو رکھ سکتے ہیں ?
 رسا : اس حوزہ علمیہ میں کتابخانہ کیوں نہیں ہے ؟
سید حسینی : ابھی جگہ معین نہ ہونے کی وجہ سے کتابخانہ نہیں کھول سکے ہیں البتہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارے پاس کتابیں نہیں ہیں انشاء اللہ کتابخانہ کھل جانے کے بعد کتابوں کو وہاں منتقل کر دیا جائے گا تاکہ طالبات اس سے فیضیاب ہو سکیں ?
رسا : آپ نے ہمیں اپنا نہایت ہی قیمتی وقت دیا اس کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬