14 July 2009 - 12:04
News ID: 21
فونت
رھبر معظم انقلاب
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای دام ظله نے شہر زاہدان کے دہشت گردانہ سانحے پر اپنے پیغام میں اس حادثہ کی مزمت کرتے ہوے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے خواہاں ہوے
زاہدان  میں پیش آ نے والے سانحے پررھبرمسلمین کا پیغام


قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای دام ظله  نے شہر زاہدان کے دہشت گردانہ سانحے پر اپنے تعزیتی پیغام میں مسلمانوں کے درمیان فتنہ و فساد برپا کرنے اور برادر کشی کا بازار گرم کرنے کوششوں کے لئے بعض مداخلت پسند طاقتوں کے سیاسی منصوبہ سازوں اور ان کے خفیہ اداروں کو ملوث قرار دیا اور عوام اور حکام کو قومی و اسلامی اتحاد کی حفاظت کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کی جانب سے ہوشیار رہنے اور ان پر پوری توجہ رکھنے کی ہدایت کی
قائد انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام مندرجہ ذیل ہے


بسم اللہ الرحمن الرحیم


زاہدان کا دہشت گردانہ سانحہ جو صدیقہ طاہرہ (حضرت فاطمہ زہرا) سلام اللہ علیھا کے یوم شہادت پر اہل بیت نبوت سے عقیدت رکھنے والوں کے شہید اور زخمی ہونے پر منتج ہوا، میرے لئے افسوس ناک، غم انگیز اور تشویش کا باعث ہے ان مومنین پر حملہ، جو اللہ تعالی کی عبادت اور اہل بیت علیھم السلام سے اظہار عقیدت کے لئے خانہ خدا میں مجتمع تھے، گناہ عظیم ہے جس کا ارتکاب کرنے اور سبب قرار پانے والوں کو اللہ تعالی کبھی بھی معاف نہیں کرے گا  وَ مَن یَقتُل مُؤمِناً مُتَعَمِّداً فَجَزاؤُهُ جَهَنَّمُ خالِداً فیها وَ غَضِبَ اللهُ عَلَیهِ اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں نے ممکن ہے کہ تعصب اور جہالت کی بنا پر اس عظیم گناہ کو انجام دیا ہو لیکن اس میں دو رائے نہیں کہ بعض مداخلت پسند طاقتوں کے سیاسی منصوبہ سازوں اور ان کی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھ اس سانحے کا نشانہ بننے والے بے گناہوں کے خون سے آلودہ ہیں علاقے کے ملکوں اور ایران میں فتنہ و فساد برپا کرنا اور برادر کشی پھیلانا اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کا دیرینہ منصوبہ رہا ہے اور عوام کی ہوشیاری اور عہدہ داروں کے سنجیدہ اقدامات سے ہی اس خباثت اور سیاسی پستی کا سد باب کیا جا سکتا ہے زاہدان اور صوبے کے دیگر شہروں بلکہ ملک بھر کےعوام کو چاہئے کہ دشمنوں کی سازشوں کی جانب سے پوری طرح ہوشیار رہیں اور اپنے اسلامی و قومی اتحاد کی حفاظت کرتے ہوئے اسلام و ایران کے دشمنوں کو ناکام بنا دیں صوبے کے سنی علما و عمائدین کو چاہئے کہ اہل سنت کے دفاع کے نام پر اس طرح کے جرائم انجام دینے والے فتہ پروروں سے بیزاری کے اظہار میں ٹھوس موقف اختیار کریں اور عوام کو دشمن کے مکر وحیلے سے آگاہ کریں اسی طرح لازمی ہے کہ شیعہ علما اور با اثر شخصیات بھی سب کو دشمنوں کے مذہبی و نسلی اختلاف پیدا کرنے کے شوم اہداف سے آگاہ کریں اور غیر دانشمندانہ اور تعصب پر مبنی رد عمل کو روکی سیکیورٹی اور سیاسی شعبے کے عہدہ داروں اور اہلکاروں کو چاہئے کہ پوری ہوشیاری اور سنجیدگی سے تمام مسلمان عوام کی سکیورٹی کی پاسداری کرتے ہوئے اس جرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں پہنچائیں میں سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں شہدا کے لئے بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کرتا ہوں

سیدعلی خامنه‌ای

رسانیوز ایجنسی

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬