01 August 2009 - 13:47
News ID: 73
فونت
آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائگانی :
رسا نیوز ایجنسی : آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی حدیث کی تحقیق اور بررسی کرنے کے طرز و طریقے کے میدان کے اجتماع میں کام کرنے والوں سے ملاقات میں علوم حدیث کو جتنا بھی زیادہ ہو سکے حوزہ علمیھ میں زیر بحث ہونے کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق مشھد مقدس میں حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی سے حدیث کی تحقیق اوربررسی کرنے کے میدان اور طرز و طریقھ کے اجتماع میں کام کرنے والے حضرات سے فرمایا کھ یھ مقدس قدم جو اٹھائے گئے ہیں اس طرح کے کام بہت کم ہوئے ہیں میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں اور آپ کی زحمات کا نتیجھ دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

انھوں نے اس بات پر تاکید کی کھ اسلام اور ہمارے شیعوں کی شخصیت اور انفرادیت قرآن اور سنت سے منسلک رہنے پر ہے ، انھوں نے ذکر کیا کھ ہم لوگوں کے لئے سب کچھ قرآن اور حدیث ہے ، ھم لوگوں کو چاہیے اپنے حیثیت اور اپنا سرمایھ ان دونوں سے حاصل کریں ۔

 حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیثتوں کا حوالھ دیتے ہوئے اظھار خیال کیا کہ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیھ و آلھ و سلم کے کلمات علموں کا سمندر ہے ، اور وہ نسخہ ھدایت ان چیزوں میں کو شامل کئے ہوئے ہیں کہ انسان اس کے سامنے متحیر ہو جاتا ہے ۔ کتاب " ناسخ التاریخ " میں کلمات قصار کے چھ ۶ ھزار حدٰیث پیغمبر اکرم صلی اللہ علیھ و آلھ و سلم سے نقل ہوئے ہیں ، اس پر جدیت سے کام ہونے کے لائق ہیں ۔

ان کی گفتگو کے مطابق زمانھ قدیم سے شیعھ اور اھل سنت کے علماء حدیث پر توجہ دیتے رہے ہیں انھوں نے کہا کھ لیکن شیعھ حدیث کے مسئلھ میں اھل سنت سے آگے ہیں لیکن اھل سنت نے بھی علوم حدیث کے میدان میں قابل توجھ کام انجام دئے ہیں ان میں سے ایک کتاب " الباعث الحدیث" ہے ۔

 اس مرجع تقلید نے حدیثوں کے سلسلھ میں جو تقسیم بندی نئے زمانے کے جدت پسند لوگوں نے کی ہے اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ سب اصطلاحات ہیں جب ھم لوگ حدیثوں کا مطالعھ کرتے ہیں تو اس وقت دیکھتے ہیں کھ ان پر بھروسھ کرنے کے لائق نہیں ہیں کبھی کبھی ایک حدیث اصطلاحی اعتبار سے ضعیف ہو جاتی ہے ۔

 انھوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا : ان مواقع و مسائل میں سے جو ایک قاعدہ اصحاب اجماع پر نقص کے عنوان سے بعض فقھاء نے بحث کی ہے وہ یہ ہے کھ وہ کھتے ہیں ، جن لوگوں کو اصحاب اجماع کے طور پر پہچنوایا گیا ہے ۔ ناصبی سے بھی حدیثیں نقل کی ہیں ۔ ان کی ان باتوں کا جواب یھ ہے کھ ان لوگوں نے کبھی کبھی ناصبی سےحدیث نقل کی ہے تاکھ خود انکے مقابلے ان کے اوپر حجت کے عنوان سے استفادہ کر سکیں کھ اس میں کوئی مشکل نہیں ہے ۔

 انھوں نے افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کھا کھ حوزہ علمیھ قم میں درس خارج فقھ اور اصول کے بعض طالب علم ، علوم اور اصطلاحات حدیث سے آشنا نہیں ہیں ۔ اور انھوں نے تاکید کی کہ علوم حدیث کو حوزہ علمیھ میں رائج کیا جائے ۔

اس ملاقات میں حدیث کی تحقیق اور بررسی کرنے کے میدان اور طرز و طریقھ کے اجتماع کے سکریٹری نے خراسان رضوی کے دفتر تبلیغات اسلامی کے حدیث کے علمی حلقھ کی کار کر دگی کی رپورٹ انکی خدمت میںپیش کی ۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا سالانہ اجتماع حدیث کی تحقیق اور بررسی  کرنے کے میدان اور طرز و طریقھ کا خراسان رضوی کے دفتر تبلیغات اسلامی کےعلوم قرآن و حدیث کے تعلیمی گروہ کی زحمت اور ھمت سے اسی سال 21مئی 2009  کو مشھد مقدس میں منعقد ہوا تھا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬