10 August 2009 - 15:52
News ID: 112
فونت
رسا نیوز ایجنسی - شب برائت کے موقع پر مساجد میں لوگوں نے پوری رات عبادت میں بسر کی
شب برائت کی رونق شب برائت کی رونق شب برائت کی رونق

 

رسا نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے رپورٹ کے مطابق شہر لکھنئو میں شب برائت کے موقع پر آج شہر کی مساجد میں لوگوں نے پوری رات عبادت میں بسر کی ۔ اودھ کے تاریخی شہر لکھنئو میں شب برائت بہت ہی عقیدت و احترام  کے ساتھ منائی جاتی ہے ۔ مساجد ، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کو  برقی روشنیوں سے سجایا گیا ۔ گھر برقی قمقموں سے روشن نظر آرہے تھے ۔ لوگوں نے شب عبادت الٰہی میں بسر کی ۔


خصوصی اعمال کا اہتمام دریا والی مسجد ، روضئہ سامرہ اور تالکٹورے کی کربلا میں تھا اس کے علاوہ محلہ کی مساجدوں میں بھی اعمال شب قدر انجام دئے گئے۔ لوگوں کا جم غفیر قبرستانوں خصوصاََ امامباڑہ غفران مآب ، کربلا ملکہ جہاں ، کربلا تال کٹورہ ، امامباڑہ آغا باقر ، گلستان زہرہ اور نشاط گنج قبرستان و عیش باغ قبرستان میں اپنے اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے موجود تھا ۔


 یہاں قبروں کو شب قدر میں پھولوں سے سجایا جاتا ہے اور شمع و قمقموں سے روشن کیا جاتاہے ۔

 
شام کو گھروں میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی حلوہ پر فاتحہ دیا جاتا ہے ۔ اور پھر لوگ قبروں پر جاکر فاتحہ اور تلاوت قرآن کرتے ہیں ۔


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬