30 August 2009 - 17:43
News ID: 199
فونت
شدید حفاظتی انتظام کے زیر نظر ؛
رسا نوز ایجنسی - دسوں ھزار فلسطینی نمازی پچھلے روز رمضان کے مبارک مہینہ کی پہلی نماز جمعہ مسجد الاقصی میں اسرائیلی پلیس کے شدید حفاظتی انتظام کے زیر نظر پڑھی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، ھزاروں فلسطینی نمازی پچھلے روز رمضان کے مبارک مہینہ کی پہلی نماز جمعہ مسجد الاقصی میں اسرائیلی پلیس کے شدید حفاظتی انتظام کے زیر نظر پڑھی ۔

اس نماز جمعہ میں نوّے ھزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی جن میں اکثر قدس شریف اور کرانه باختری کے رہنے والے تھے ۔
قبل ذکر ہے : الاقصی کے ادارہ اوقاف اور ثقافت نے اپنے رپورٹ میں نمازیوں کی تعداد ۱۷۰ ھزار لوگوں سے بھی زیادہ بتائی ہے اور کہا : صبح کی ابتدائی گھنٹوں سے فلسطینی مرد ،عورت ، بچے ، جوان اور بوڑھے دسته دسته مسجدالاقصی میں تشریف لا رہے تھے ، اسی طرح قدس کے قدیمی شھر کے حصہ والی گلی اور مسجد الاقصی کا داخلہ نمازیوں کی جمعیت سے لبریز تھا ۔
قدس کے غاصب حکومت کے پلیسی سخنور کے بیان کے مطابق 50 سال سے زیادہ عمر کے مرد اور 45 سال سے زیادہ عمر کی عورتیں اور جن کو دائمی اجازت نامہ حاصل ہے اور مزید قدس کے مشرقی باشندہ ہی کو صرف مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی اجازت ہے ۔

مسجد الاقصی کے خطیب اور امام جمعه شیخ یوسف ابوسنینه نے تفرقه اور مسلمانوں کا مختلف حصہ میں تقسیم ہونے کو خطرناک بتایا اور اسلامی قوم کو اتحاد اور فلسطین کے مسئلہ کو زندہ باقی رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬