04 September 2009 - 14:29
News ID: 222
فونت
عالمی بینک:
رسا نیوز ایجنسی - عالمی بینک نے گورننس انڈیکیٹر برائے سال2008کی رپورٹ میں دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام کے لحاظ سے عراق کے بعد پاکستان اور افغانستان کو بد ترین ملک قرار دیا ہے.
دہشتگردی اور سیاسی تزلزل،امریکہ کا عراق، پاکستان اور افغانستان کو تحفہ

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے گورننس انڈیکیٹر برائے سال2008کی رپورٹ میں دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام کے لحاظ سے عراق کے بعد پاکستان اور افغانستان کو بد ترین ملک قرار دیا ہے.

 واشنگٹن سے جاری ہونیوالی عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی استحکام، عدم تشدد اور دہشت گردی کے لحاظ سے عراق میں صورتحال سب سے زیادہ مخدوش ہے اور انڈیکٹر میں عراق کو صفردرجہ دیا گیا ہے اور پاکستان وافغانستان میں یہ صورتحال صرف ایک فیصد کی سطح پر ہے جبکہ امریکا میں یہ سطح86 فی صد ہے.

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کہیں بھی قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی ہے اور انڈکس میں یہ صفر کی سطح پر ہے جبکہ عراق میں ایک فی صد قانون پر عمل ہوتا ہے? پاکستان کی صورتحال بہتر ہے اور قانون کی حکمرانی19 فیصد ہے.

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی افادیت کو26 فیصد، ریگولیٹری فریم ورک35 فی صد اور بدعنوانی کی روک تھام کے لحاظ سے پاکستان کو25 فیصد کی سطح پر رکھا گیا ہے .

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورننس اور قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے امیر اور غریب ملکوں میں بہت زیادہ فرق ہے. مگر امیر ملکوں میں سب اچھا کا تاثر درست نہیں ہے، حالیہ مالیاتی بحران نے امیر ملکوں میں گورنرننس اور ریگولیشن کی صورتحال پر سوال اٹھائے ہیں، یہ رپورٹ1996 سے2007 کے دوران جمع کئے گئے ہیں جس میں212 ملکوں اور خطوں کے بارے میں 35 مختلف ذرائع سے ڈیٹا جمع کر کے گورننس انڈیکیٹر تیار کیا گیا ہے.
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬