07 September 2009 - 14:49
News ID: 235
فونت
رسا نیوز ایجنسی – امریکا کے تاریخ میں پہلی مرتبہ ، سپتمبر مہینہ کے آخری جمعہ کو واشنگٹن کے کیپٹل ہیل میں نماز جمعہ کا انعقاد ہوگا ۔
واشنگتن کے اصل میدان میں نماز جمعہ منعقد ہوگا
 
رسا نیوز اجنسی کا zainabia سے منقول رپورٹ سے مطابق ، حسن عبدالله واشنگٹن کے مسجد دارالسلام کے سربراہ نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا : کسی بھی رنگ اور کسی بھی نسل کے مسلمان ہوں سب کے سب آپس میں بھائی ہیں اور ایک ہی دین کے ہیں اور دوسرے شہری باشندوں کے ساتھ مسالمت آمیز زندگی گزارنے کی چاہت رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا : ھم لوگ ھمیشہ اس کوشش میں ہیں کہ اسلام کو اس طرح امریکی معاشرے میں پہچنوایا جائے جیسا کہ ہے اور ھر طرح کے شبھات اور سوالات اس مقدس دین کے تعلیمات کے سلسلہ میں ہو رہے ہیں ان شبھات کو ختم کیا جائے ۔


عبدالله نے نماز جماعت کا اس شھر کے اصلی اور مرکزی علاقی میں انعقاد کرنے کا اصل حدف امریکی باشندوں کو اسلام کی صحیح پہچان کرانا بتایا ۔ اور انہیں نے امید کی کہ واشنگٹن کے کیپٹل ہیل میں نماز جماعت کا انعقاد بھی ایک اچھا موثر قدم رہے گا امریکی غیر مسلمانوں کو اسلام کے حقیقی چہرے کی پہچان کرانے میں ۔


انہیں نے کہا : اس نماز جماعت کا انعقاد جو پہلی مرتبہ انجام پا رہا ہے سیاسی نہی ہے اور اس کا ھدف صرف اسلام کو پہچنوانا ہے اور یہ منفی تبلیغات اور پروپگنڈا کا بہترین جواب ہو سکتا ہے ۔
پیش بینی کی جا رہی ہے کہ اس نماز میں ۵۰ ھزار سے بھی زیادہ لوگ شرکت کرینگے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬