08 September 2009 - 16:12
News ID: 242
فونت
جامعہ الازهرکے رئيس :
رسا نيوز ايجنسي - دکتر احمد الطبيب نےکہا: شيعہ اور اهل سنت کو امت اسلاميہ کے دو بازوہيں .
شيعہ اور اهل سنت متحد رہکر امت اسلاميہ کي برتري کا سبب ہيں

راس نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، دکتر احمد الطبيب جامعہ الازهرکے رئيس، برجسته مسلمان دانشور التوافق سائٹ سعوديہ عربيہ سے انٹرويو ميں غرب کو مسلمانوں کے درميان اختلاف کي اساسي وجہ بيان کرتے ہوئےکہا : شيعہ اور اهل سنت کے درميان اختلاف غرب کا ايجاد کردہ ہے غرب اس طرح چاھتا ہے مسلمانوں پر حاکم رہے اور مسلمانوں کو اپنے پنجے ميں جکڑےرہے.

انہوں نےمزيد کہا : اس وقت غرب ميں بہت سارے چائنل موجود ہيں جن ميں بعض اھل سنت اور بعض اھل تشيع کو لعن کرتے ہيں .


دکتر الطبيب نےشيعہ کو اسلام کا ايک فرقہ بيان کرتے ہوئے کہا : جامعہ الازهرشيعہ اور اھل سنت کے بين اتحاد کي کوشش کررہي ہے اور مذھب شيعہ کا احترام کرتي ہے اور شيعه و سني کو امت اسلاميہ کے دو بازو اعلان کرتي ہے.

جامعہ الازهرکے رئيس نے کہا : حاليہ اختلاف کامنشاء سياسي حالات ہيں اگر مشکل فقط ديني اور مذھبي ہوتي تو بيٹھ کر حل کي جاسکتي تھي.

انہوں نے جامعہ الازهرکو دنياے اسلام سے متعلق اعلان کرتے ہوئے اظھار کيا:  الازهر کسي خاص مذھب سے متعلق نہي ہے اسکا مقصد اسلام کو نشر کرنا ہے نہ کسي خاص مذھب کو.


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬