16 September 2009 - 14:53
News ID: 284
فونت
شیخ حسن صفار:
رسا نیوز ایجنسی قطیف عربستان کے خطیب جمعه نے اس بات پر کہ ھم شیعه عربستانی اور عربستان کے شیعه ہیں تاکید کرتے ہوئے کہا : کوئی فرق نہی ہے کہ انسان اپنے مذھب اور عقیدے کوباقی رکھنے کے ساتھ اپنے وطن اور اپنی سر زمین سے بھی محبت کرتا رہے.
شيخ حسن صفار


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام و المسلمین شیخ حسن صفار قطیف (سودیہ عربیہ) کے خطیب جمعه نےشیعه اور عربستان پر مبنی العربیه چائنل سے انٹرویو میں کہا : میں ایک سعودی شیعہ ہوں اورشیعہ ہونے کی بناء پر اپنے ملک سے اختلاف ، یاسعودی ہونے کی بناء پر اپنے مذھب کی مخالفت نہی کرسکتا .

انہوں نے مزید فرمایا: دنیا کے مختلف گروپ بغیر کسی مذھبی اور دینی تعصب کے اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں جیسے ایک امیریکن بغیر خود کو اسلام یا مسیحیت سے الگ کئے ہوئے امیریکن باقی رہتا ہے.

شیخ حسن صفار نے واضح طور پہ کہا : سعودیہ میں مذھبی اختلاف استعمارکےذریعہ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد وجود میں اوراس بناء پر تھا کہ دشمن منطقہ میں شیعوں کی طاقت سے خائف تھا .

قطیف کے خطیب جمعه نے ملی و اسلامی متحدین جیسے گروپ کی شدید تنقید کرتے ہوئے اظھارکیا: بعض گروپ قومی اتحاد کی گفتگو سے کوش نہی ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ بیچ میں روڑے اٹکاتے رہیں ، اس بات کی  روشن دلیل عراق میں مذھبی جنگ ہے.

انہوں نے مزید کہا : ان افراطی لوگوں نے اپنے فتوےاور نماز جمعہ کے خطبہ کے ذریعہ اپنی دشمنی اورکدورت کا مسالت آمیز زندگی ،قومی اتحاد کے خلاف ابراز کردیا.

شیخ حسن صفار اس بات کے ضمن میں کہ اپ ملک میںشیعوں کے درمیان مشھور شخصیت ہیں کہا: میرے لئے شہرت کی کوئی حیثیت نہی ہے تنھامیرے لئےملک اور عوام کے خدمت گزاری اھم ہے .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬