16 September 2009 - 16:20
News ID: 286
فونت
سید حسنین رضوی كراروی:
رسا نیوز ایجنسی : حج الاسلام مولانا سید حسنین رضوی كراروی ومولانا سید حسین مہدی حسینی نے تمام مسلمانوں سے اپیل كی کہ روز قدس كا اہتمام كریں.
روز قدس كا اہتمام كریں


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی ممبئی سے رپورٹ کے مطابق، شہر ممبئی كے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید حسنین رضوی كراروی صاحب نے تمام مسلمانوں سے اپیل كی ہے كہ وہ روز قدس كی مناسبت سے ماہ رمضان المبارك كے آخری جمعہ میں زیادہ سے زیادہ شركت كریں اور دشمنانِ اسلام، بالخصوص اسرائیل كے خلاف نعرے لگا كر فلسطین كے مظلوم مسلمانوں كو یہ بتائیں كہ وہ اكیلے نہیں ہیں ، تمام دنیا كے مسلمان نیز ہر انصاف پسند انسان ان كے ساتھ ہیں۔

تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے كہ اس دن دنیا كو یہ بتائیں كہ اسرائیل نے فلسطین كے بے گناہ مسلمانوں پر كیا ظلم ڈھائے ہیں اور كس طرح سے ان مسلمانوں كو اپنے ہی گھر سے بے دخل كردیا ہے روز قدس كو اہتمام سے منانا ہم سب كا انسانی فریضہ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی  نے بھی تمام روز داروں سے كثیر تعداد میں روز قدس كا اہتمام كرنے كی اپیل كی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں كہا كہ اسرائیل كو سمجھ لینا چاہیئے كہ وہ صفحہ ہستی سے عنقریب مٹنے والا ہے كیوں كہ
ظلم كی ٹہنی سدا پھلتی نہیں
ناؤں كاغذ كی سدا چلتی نہیں

مسلمانوں كو روز قدس میں اپنے فلسطینی مسلمانوں كی حمایت كرنی چاہیئے اور دشمنان اسلام كی سازشوں كو بے نقاب كرنا چاہیئے۔

 ہمیں امید ہے كہ باہوش امت اسلامیہ خود اس اسرائیل كے خاتمہ كے لئے مثبت اقدام كرے گی اور اگر امام خمینی كا وہ جملہ اختیار كرلیا جائے جس میں انہوں نے فرمایا تھا كہ اگر سارے مسلمان ایك ایك بالٹی ڈال دیں تو اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، تو یقینا پھر اسرائیل كا نام لینے والا بھی كوئی نہ بچے گا۔

ہندوستان كے پہلے شیعہ چینل ورلڈ اسلامك نٹ ورك (WIN)  نے بھی تمام مؤمنین سے روز قدس میں شركت كرنے كی پرزور اپیل كی۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬