19 September 2009 - 15:29
News ID: 295
فونت
قيصر حسين نجفي :
رسا نيوز ايجنسي – حجت الاسلام سيد قيصر حسين نجفي نے روز قدس کو ، اتحاد اسلامي اور مظلوموں سے حمايت کا بھترين موقع بيان کيا .
سيد قيصر حسين نجفي


رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر سے روز قدس کے سلسلے ميں حجت الاسلام سيد قيصر حسين نجفي امام جمعہ ميرزا پور نے انٹرويو ميں کہا: روز قدس اتحاد اسلامي کے مظاھرے کا بہتريں موقع ہے اس دن تمام اسلامي مسلک کے لوگ اپني فرياد کے ذريعہ مظلوم فلسطنيوں سےحمايت کا اعلان کرتے ہيں.

روز قدس پورے سال ميں ايک ايسا دن ہے جو ايک طرف مسلمانوں کے قبلہ اول بيت المقد س سے منصوب ہے تو دوسري جانب امام خميني (رہ) کے فرمان کے مطابق ماہ مبارک رمضان کا اخري جمعہ جسے جمعت الوداع کہتے ہيں پوري دنيا ميں روز قدس کے نام سے ياد کيا جاتا ہے.

اپ نے مزيد کہا: يہ دن مسلمانوں کے لئے بہت اھم سياسي اور ديني دن ہے کہ جسن دن سارے مسلمان متحد ہوکر فلسطين کي مظلوم عوام کے ساتھ يکزبان ہوکر ھمدردي کي اواز بلند کرتے ہيں .

اپ نے کہا: اس معاملہ ميں رھبر کبيرانقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رہ) کو يہ انفراديت حاصل رہي ہے کہ انہوں نے کچھ ايسي اوازيں بلند کيں جس پر دنيا کے تمام مسلانوں نے مھر تائيد ثبت کي ، بيت المقدس کي ازادي اور فلسطينيوں سے اظھار ھمدردي کے نام صدائے احتجاج بلند کرنے کا جو حکم اپ نے ديا اس ہر دنيا کے سارے مسلمانوں نے لبيک کہا اور اس طرح سے روز قدس اتحاد اسلامي کے مظاھرے کا بھترين موقع قرار پايا .

جناب نجفي نے اخرميں کہا : ھم اميد کرتے ہيں کہ خداوند جلد از جلد ھميں وہ دن ديکھائے گا جب مسلمانوں کي صدائے احتجاج رنگ لائے گي اور بيت المقدس ظالم يھودي وں کے ھاتھ سے ازاد ہوکر تمام مسلمانوں کے لئے مرکززيارت اور عبادت قرار پائے گا  .

  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬