رسا نيوز ايجنسي کي مسلم اردو نيوز سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، رياست گجرات کے شہر جونا گڑھ ميں تاريخي سومنات مندر کے دورے پر لال کرشن ايڈواني نے کہا کہ جب تک ايودھيا ميں رام کي جنم بھومي پررام مندرنہيں بن جاتا لوگ مطمئن نہيں ہوں گے.
اس موقع پر ايل کے ايڈواني کي بيٹي پراتيبھا ايڈواني بھي ان کے ساتھ تھيں ? بي جے پي نے رواں سال اپريل اور مئي ميں ہونے والے عام انتخابات کے دوران اليکشن مہم ميں اپنے ووٹرز سے اقتدار ميں آنے کي صورت ميں سولہويں صدي کي تاريخي بابري مسجد کي جگہ رام مندر بنانے کا وعدہ کيا تھا تاہم وہ بري طرح شکست کھا گئي?شکست خوردہ بي جے پي ايک مرتبہ پھراس مسئلے کو اٹھا کر ہندو انتہا پسندوں کے جذبات کو بھڑکا رہي ہے جنھوں نے انيس سو بانوے ميں ايل کے ايڈواني کي سربراہي ميں بابري مسجد کو شہيد کرديا تھا جبکہ اس دوران ہونے والے فسادات ميں تين ہزار کے قريب بے گناہ مسلمانوں کو شہيد کرديا گيا تھا?