29 September 2009 - 16:01
News ID: 339
فونت
ممبئي ھندوستان:
رسا نيوز ايجنسي – ممبئي ، دورحاضرميں اخباري فکروں کے تيزي سے روج پانے کي بناء پر مرجعيت اور انکي ضرورت اورخدمات کے سلسلے ميں علماء ، خطباء اور محبوں کا بزرگ اجتماع ہورہا ہے .
مرجعيت اور انکي خدمات کے سلسلے ميں بزرگ اجتماع<BR>
رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹرکي ممبئي سے رپورٹ کے مطابق ، 11شوال المکرم کو علماء اور خطباء ممبئي کي جانب سےمختلف مساجد اورامام بارگاہوں ميں روز مرجعيت کي مناسبت سے پرگرام کا انعقاد کيا جارہا ہےجس ميں تمام علماء مرجعيت کے سلسلے سے تقريريں کريں گے اور لوگوں اس بات سے مطلع کريں گے کہ غيبت کے زمانے ميں ھماري ذمہ دارياں کيا ہيں.

 اس دن يعني 11 شوال المکرم کے انتخاب کا ايک خاص سبب يہ ہے تاريخي اعتبار سے 10شوال المکرم وہ دن جس دن حضرت ولي عصر (عج) کے اخري نائب کي وفات ہوئي تھي اور اسي دن سے غيبت کبراي کا اغاز ہوا تھا اور ھم سب کو يہ ذمہ داري دي گئي تھي کہ اپنے فقہي  مسائل ميں فقہاء کي جانب مراجعہ کريں.

 چونکہ اج کے دور ميں بے پناہ کوششيں ہورہي ہيں کہ عوام کو مراجع کرام سے دور کردايا جائے اور اخباري فکروں کو رائج کياجارہا ہے لھذا اسوقت اشد ضرورت ہے کہ لوگوں کے اندر مراجع کرام کي عظمت اوراھميت کے سلسلے سے بيداري پيداکريں اور اس بات کو ان تک پہوچائيں کہ اگر انسان صاحب علم نہي ہے توبغير تقليد کے اسکا عمل قابل قبول نہي ہے اس سلسلے سے بدھ کے دن نماز ظھرين کے بعد يہ جلسہ ہورہا ہے جس ميں سارے علماء شرکت کرہے ہيں اور وہ اپني تقريروں اور مقالات کے ذريعہ عوام تک يہ پيغام پہوچائيں گے کہ مراجع کي عظمت کو قبول کريں .

اس سلسلے ميں مراجع کي ان خدمات کا بھي تذکرہ کيا جائے گاجنکي بناء پر قوموں ميں بيدارياں پيدا ہوئي ہيں جيسے مرحوم ميرازاشيراي کا حرمت تنباکو کے سلسلے ميں مشھور فتوي يا حضرت امام خميني (رہ) کا يہ عظيم انقلاب ، يا حضرت ابوالقاسم خوئي کي وہ معرکہ اراء اورمشھورکتاب الرجال يا رھبر عظيم انقلاب اسلامي حضرت سيد علي خامنہ اي کي کل اج تک گراں قدر خدمتيں  .
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬