01 October 2009 - 16:10
News ID: 348
فونت
رسا نيوز ايجنسي - شيخ نعيم قاسم نے لبنانيوں کوامارات متحدہ عربي سے نکالے جانے کے معاملہ کو ايک قومي معاملہ کہتے ہوئے لبنانيوں کے ساتھ عدالت وانصاف کے ساتھ رفتار کئے جانے کےخواھاں ہوئے
شيخ نعيم قاسم


رسانيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيخ نعيم قاسم حزب الله لبنان کے جنرل سکريٹري نےگزشتہ روز امارات متحدہ عربي سے نکالے گئے لبناني گروپ کے سرپرست حسان عليان سے ملاقات ميں اس نئے معاملہ پر دقت سےغور فکر کيا .


انہوں نے امارات متحدہ عربي کواپنے ھم وطن کے سسلسلے ميں انصاف کي ڈگر پر چلنے کي ھدايت ديتے ہوئے کہا: لبنانيوں کا اس ملک سے نکالا جانا خصوصا وہ شھري جوتقريبا 30 سال سے اس ملک ميں رہ رہے ہيں اشکار ظلم ہے.


حزب الله لبنان کے جنرل سکريٹري نے اس معاملہ کو ايک قومي معاملہ بيان کرتے ہوئے تاکيد کي : لبنان کے تمام حکام اورسياسي افراد اس مشکل کے حل اور اپنےھم وطن لبنانيوں کے حقوق کے واپسي کوشش کريں گے تاکہ سب اپنے کسب وکار پہ واپس جاسکيں  .


قابل ذکر ہے امارات متحدہ عربي نے سيکڑوں شيعہ جن ميں سے45 تاجرو نوکري پيشہ ہيں بغير کسي وجہ کے نکال ديا ہے  امارات متحدہ عربي نےاس پہلےبھي سيکڑوں غزه پٹي کے رہنے والے فلسطينيوں کو اس ملک سے نکل جانے کے لئے کہا تھا.


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬