03 October 2009 - 16:11
News ID: 355
فونت
آیت الله سیستانی کے نمائنده :
رسا نیوز ایجنسی - حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی نے بعض پیغام رساں ایجنسیوں کودشمنوں کا غلام بیان کیا .
سيد احمد صافي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت الله سیستانی کے نمائنده حجت الاسلام و المسلمین سید احمد صافی  نے گذشته روز نماز جمعه کے خطبے، حرم مطهر امام حسین (ع) کربلا میں ، عراق میں پھیلتی ہوئی نا امنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : پیغام رساں ایجنسیاں خبروں کو بغیر تحریف کے نقل کریں کیونکہ جھوٹھی اور غیر واقعی خبریں معاشرے میں سیاسی اضطراب جنم دیتی ہیں .


انہوں نے مزید کہا : بعض پیغام رساں ایجنسیاں دشمنوں کی غلام ہیں اور ھمیشہ تلاش میں ہیں کہ جھوٹھی خبروں کو منتشر کرکے ملک میں داخلی جنگ شروع کرادیں.

   
سید احمد صافی نے تاکید کی : پوری دنیا میں سیاستمداروں کے درمیان نظریاتی اختلاف معمولی چیز ہےاور یہ اختلاف ھرگز دشمنی میں تبدیل نہی ہونا چاھئے .


آیت الله سیستانی کے نمائندہ نےعراقی بعض علاقوں میں پہلتی ہوئی ناامنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ممکن ہے ائندہ بعض برجستہ سیاسی شخصیتیں کا ٹرور کیا جائے تاکہ پورا ملک  نامن ہو جائے، یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ مناسب سیکورٹی کے ذریعہ انکے نقشوں کو نقش بر اب کردیں .

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬