03 October 2009 - 19:31
News ID: 357
فونت
رسا نیوز ایجنسی : حزب الله لبنان نے اپنے دئیے گئے بیان میں اسرائیلی صهیونی حکومت کی پلیس کے ذریعہ مسجد الاقصی کے خطیب کو تفتیش کرنے کی نا قابل برداشت حرکت کو محکوم کیا ہے اور اسرائیلی صهیونی حکومت کو دوبارہ اس طرح کے حرکت کو انجام نہ دینے کی تاکید کی ہے ۔
حزب الله لبنان  نےخطیب  مسجد الاقصی کی تفتیش کو محکوم کیا

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، حزب الله لبنان نے روز گذشته اپنے دئیے گئے بیان میں اسرائیلی صهیونی حکومت کی پلیس کی اس حرکت کو کہ مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری بیت المقدس کے انجمن اعلی اسلامی کے صدر کو بلا کر ان سے کئے گئے باز پرس و تفتیش جیسے حرکت کو ناقابل برداشت بتایا ہے اور اس کو محکوم کیا ہے ۔ 



حزب الله لبنان اسرائیلی صهیونی حکومت کے اس عمل کو اس ظالم حکومت کی تجاوزی حرکت اور مذھبی دینی آزادی و مذھبی نشانیاں اور آزادی بیان کو توڑا جانا بتایا اور شیخ عکرمه صبری کی طرف اپنی پوری حمایت کرنے کی تاکید کی ۔ 
 

حزب الله لبنان نے انسانی حقوقی ادارہ و اقوام متحدہ اور دنیا کے تمام ممالک کو اس مسئلہ کی طرف توجہ کرنے کی دعوت دی ہے اور دینی شخصیت کی اس طرح کی بے عزتی و بے احترامی اور اسلامی مقدسات کی خاص کر قدس شریف و مسجد الاقصی کا دوبارہ انجام نہ پانے کی تاکید کی ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ اسرائیل پلیس دینی علماء کے کارکردگی میں مداخلت کرتی ہے اور ہمیشہ مرتبا مساجد کے خطباء و دینی مدرسوں پر تہمتیں لگاتے ہیں کہ یہ لوگ حکومت کے نظم میں خلل پیدا کرتے ہیں اور حکومت کے کام میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ان سب باتوں کا الزام لگا کر ان کی تفتیش کرنے کے لئے اطلاعاتی و محافظتی دفتر لے جاتے ہیں ۔


شیخ عکرمه صبری کا احضار اور تفتیش پچھلے روز مسجدالاقصی میں ہونے والے حادثات میں ملوس ہونے کے الزام کے بنا پر انجام پایا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬