05 October 2009 - 17:49
News ID: 364
فونت
رسا نیوز ایجنسی - غاصب صهیونیت نے گزشتہ روز مسجد اقصی کو نمازیوں کے لیئے بند کردیا اور اس سلسلے میں فلسطینیوں کے بین ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں.
مسجد الاقصي?


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، غاصب صهیونیت نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیئے بند کردیا، غاصب اسرائیل پولیس نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیئے آنسو گیس پھینکی اور نمازیوں نے پولیس پر سنگ باری کرکے اپنے حق کا دفاع کیا اس ٹکراو میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں.


یہ ٹکراو اسوقت پیش ایا جب اسرائیلی فوجیوں نے اس مقام کے قریب جسے یہودی ٹمپل ماؤنٹ اور مسلمان حرم الشریف کہتے ہیںچوکیاں قائم کر لیں.


ادھرانٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا : اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے خلاف سازشیں اپنےحدود سے تجاوز کرچکی ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ قبلہ اول کو نقصان پہنچا تو عالم اسلام میں زلزلہ آ جآئے گا اور پھر اسرائیل کے لیے اپنی بقاء ناممکن ہو جائے گی۔


مرکزاطلاعات فلسطین سے ڈاکٹر اکرم عدلونی اظھارکیا : مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل جو کھیل کھیل رہا ہے وہ کوئی نیا نہیں بلکہ اسرائیل کی مسلسل پالیسی کا حصہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جون اور اگست میں مسجد اقصیٰ کی دیواریں پھلانگنے کی فوجی مشقیں کرانے کا مذموم مقصد کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اسرائیل کی ان مشقوں سے صاف نظر آتا ہے کی اس کے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے عزائم خطرناک ہیں اور وہ فوج کو قبلہ اول پرکسی بڑے حملے کے لیے تیار کر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس بات کا خدشہ موجود ہے کہ اسرآئیل کسی بھی وقت اپنے فوجیوں کو مسجد اقصیٰ پرحملے اور اس پرمستقل قبضے کا حکم دے تاکہ اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کو شہید کرکے اس کی  جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کی جا سکے۔


اکرم عدلونی نے کہا کہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں مکین فلسطینی شہری مسجد اقصی کی پہلی دفاعی لائن ہیں تاہم قبلہ اول کے تحفظ کے عالمی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے.


عدلونی نےمزید کہا:  مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون نے صہیونی حکام کے مسجد اقصیٰ  پر حملوں کو آسان بنا دیا ہے۔ اسرائیل اور عباس ملیشیا مل کر فلسطینی علاقوں میں مجاہدین کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬