05 October 2009 - 22:01
News ID: 367
فونت
رسا نیوز ایجنسی – حزب الله لبنان نے صھیونی حکومت کے زندان سے فلسطینی اسیر خواتین کے آزادی پر اسلامی مقاومت تحریک حماس اور فلسطینی عوام کو مبارک بادی پیش کی ۔

 

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، تحریک حزب الله لبنان نے گذشتہ روز اپنے جاری کئے ہوئے بیان میں صھیونی حکومت کے زندان سے فلسطینی اسیر خواتین کے آزادی پر اسلامی مقاومت تحریک حماس اور فلسطینی عوام کو مبارک بادی پیش کی اور اس خوشی کے حصول کو مقاومت کے مستحکم عزم و اراده کا نتیجہ جانا ۔


حزب الله لبنان نے اس کامیابی کو ایک مضبوط ارادہ کہا اور اس طرح کے عزم و کوشش کو دس ھزار سے بھی زیادہ فلسطینی اسیر صھیونی حکومت کے زندان کے آزادی کے لئے ایک اچھا قدم بتاتے ہوئے کہا : تجربہ نے ثابت کر دیا ہے کہ فلسطینی عوام کے حق کا حصول فلسطینی عوام کے حقوق و مفاد کے دفاع کے لئے عرب کے بنائے گئے پروگرام و طریق کار کے فقدان کے سایہ میں اس کا تنھا راستہ مقابلہ اور ڈٹے رہنا ہے ۔

اس بیانیہ میں اس کی طرف اشارہ کیا گیا کہ عرب کے ذیادہ تر حکومت باطل خیال میں ڈوب گئے ہیں اور اسرائیل کے دشمن کے مقابلہ میں اسرائیلی سازش میں پھس گئے ہیں ، اس طرح کی مکاری اور چالبازی میں امریکا کا ہاتھ بتاتے ہوئے کہا : صدر جمھور امریکا باراک اوباما کی حکومت بھی اس صھیونی حکومت کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس صھیونی حکومت کے ساتھ ظلم و بربریت اور فلسطینی عوام کے مسلم حقوق کے پائیمالی میں اس ظالم حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ۔   

 

اب فلسطینی اس سے بڑے معاملہ کے انتظار میں ہیں جو اسرائیلی اسیر کے تبادلہ کی صورت میں ہے جس کے عوض میں دس ھزار فلسطینی اسیر آزاد ہونگے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬