11 October 2009 - 14:18
News ID: 390
فونت
رسا نيوز ايجنسي - تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے ميں وسيع ترين مسجداور اسلامک سنٹرکا سنگ بنياد رکھ ديا گيا.
مسجد


رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے ميں وسيع ترين مسجد اور اسلامک سنٹر کا سنگ بنياد رکھ ديا گيا يہ مسجد دوشنبے کے سناں علاقے ميں تعمير کي جارہي ہے جس ميں ايک لاکھ پچاس ہزار نمازي نماز ادا کر سکيں گے .


 مسجد کا سنگ بنيادرکھنے کي تقريب ميں تاجکستان ميں موجود مسلمان ممالک کے سفراء ، علماء کرام ، مشائخ اور محققين نے موجود تھے .

 تاجکستان کے صدرجمھوريہ امام علي رحمن اف نے اس مسجد کا سنگ بنياد رکھا . مذکورہ مسجد تاجکستان اور وسط ايشيا کي سب سے بڑي مسجد ہو گي .


 موصولہ اطلاعات کے مطابق، ملک قطراورامارات نے اس کي تعمير کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کيا ہے. مقامي تجزيہ نگاروں کا کہنا ہے اس کي تعمير پر کروڑوں ڈالر خرچ ہوں .


ملے گا بلکہ مسلمانوں کے لئے يہ مقام غير روايتي پليٹ فارم بھي ثابت ہوگا جہاں وہ ايک دوسرے کے خيالات اور نظريات سے آگاہ ہوسکيں گے.


قابل ذکر ہے کہ تاجکستان سابق سوويت يونين کي رياست ميں سے ہے جہاں ايک طويل عرصے تک کميونسٹ حکومت رہي ہے 1991ء ميں سوويت يونين کے خاتمے کے ساتھ ہيں تاجکستان سميت وسطي ايشياء کي کئي رياستوں نے آزادي کا اعلان کرديا تھااوران رياستوں ميں زيادہ تراسلامي رياستيں ہيں.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬