27 October 2009 - 00:21
News ID: 471
فونت
آیت الله صافی گلپایگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے عراق میں ہوئے حالیہ ٹررسٹی حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : وھابی فرقہ مسلمانوں کی شرمندگی کے اسباب فراھم کر رہی ہے اور صهیونیوں کے چہرے کو سفید کر رکھا ہے .
آيت الله صافي گلپايگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے گزارش کے مطابق ، حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی مرجع تقلید نے آج صبح فقہ کے درس خارج میں عراق میں ہوئے حالیہ ٹررسٹی حادثہ میں مسلمان مردوں اور خواتین کی کثیر تعداد میں شھادت اور اس مصیبت پر حضرت امام عصر(عج) کے خدمت میں تسلیت پیش کی اور اس حادثہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ وھابی فرقہ اس طرح کے فجیع اور بغیر کسی حد و محدودیت کے  قتل و غارت کا فعل انجام دے رہے ہیں یہ مسلمانوں کی شرمندگی کا سبب بن رہی ہیں اور اس فعل سے صھیونستوں کا چہرہ کھل اٹھا ہے ۔



انیوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ اس کا نام القائدہ ہو یا طالبان یا کچھ بھی ہو کوئی فرق نہی کرتا کہا : حالات یہاں تک پہونچا دی گئی ہے کہ مسلمان غیراسلامی ممالک میں اپنے آپ کو مسلمان نہی کہ سکتے اور اسلام و مسلمان کو بدنام کر دیا گیا ہے ۔



اس مرجع تقلید نے اس گمراہ فرقہ کی خیانت و خباثت اور مکہ و مدینہ کے متبرک مقام کو خراب کرنے اور اس اسلامی زندہ تاریخ کو برباد و تباہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ لوگ پیسہ اور مدرسہ کے ذریعہ سے تمام جگہ کو نا محفوظ و نا امن کر رکھا ہے اور یہ نا امنی و نا محفوظیت صرف عراق یا افغانستان و پاکستان کے علاقہ سے مخصوص نہی ہے ۔



حضرت آیت‌الله صافی گلپایگانی نے عراق ملک سے اس دشمنیوں کی بنیاد کی تحلیل کرتے ہوئے وضاحت کی : وہ لوگ جو نہی چاہتے تھے کہ کبھی بھی عرب معاشرے میں شیعوں کی حکومت قائم ہو وہ لوگ عراق میں اس شیعی حکومت کے تشکیل ہونے کی مخالفت کرتے تھے اور اب وہی لوگ مقابلہ اور معارضہ پر اتر آئے ہیں ۔
 


انہوں نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ زیادہ تر حکومتی معاشرہ اکثریت کے ہاتھ میں ہے کہتے ہوئے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا : یہاں تک کہ عراق کے اساسی قانون میں نہی آیا ہے کہ عراق کی حکومت شیعوں کی ہونی چاہیئے لیکن اس بات کی طرف پوری توجہ ہونی چاہیئے کہ عراق کی اکثر جمعیت شیعوں کی ہے عراق کے اکثر سربراہ بھی شیعہ ہیں اور یہ وہی چیز ہے جس کو شیعہ کے دشمن دیکھنا نہی چاہتے ہیں ۔
     


حوزه علمیه قم میں فقہ کے درس خارج کے استاد نے اپنے گفتگو کے اختمام میں خدا وند عالم سے تمام مسلمانوں اور شیعوں کی مدد کی دعا کی اور جو لوگ اسلام اور تشیع کے نابودی کے فکر میں ہیں ان کو ذلیل و رسوا و نابودی کی دعا کی ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬