28 October 2009 - 19:49
News ID: 479
فونت
آیت‌الله نوری همدانی نے اپنے درس اخلاق کے پہلے جلسہ میں خواہش کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت‌الله نوری همدانی نے شرح دعای مکارم الاخلاق کے موضوع پر اپنے درس اخلاق کے پہلے جلسہ کو قم کے مسجد اعظم میں شروع کیا ۔
ھمیشہ قم کے حوزہ علمیہ میں اخلاق کا درس جاری رہے

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، آیت‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید ، کا آج صبح درس اخلاق کا پہلا جلسہ قم کے مسجد اعظم میں انعقاد ہوا اس میں انہوں نے حوزات علمیہ میں اخلاقی مسائل میں سے علم ، تقوا سادہ زندگی کو علماء کی خاصیت میں شمار کیا اور اس کی تاکید کی ۔


انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے دینی علوم کے طالب علموں کو روضه کافی کے ابتدا میں رساله اخلاق امام صادق علیہ السلام کو مطالعہ کر نے کی شفارش کر تے ہوئے ان سے خطاب کی اور کہا : محدث ہونے سے پہلے اخلاق و تقوی کو اختیار کریں ۔


اس مرجع تقلید نے تاریخ شیعہ میں حوزات علمیہ کے بزرگوں کی توجہ اخلاقی بحث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : جس طرح اسلامی علوم میں قدم بہ قدم آگے کی طرف بڑھتے ہیں اسی طرح حوزوی اخلاق کو بھی مد نظر رکھئے تا کہ اپنی ذمہ داری پر صحیح سے عمل کر سکیں ۔ 


حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے اپنی بات میں اضافہ کیا : قم کا حوزہ علمیہ شیعوں کا چشم و چراغ ہے اس لئے لازم ہے کہ ھمیشہ یہاں اخلاق کا درس جاری رہے ۔


حوزہ علمیہ قم میں خارج کے فقہ کے استاد نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں صحیفه سجادیه کے بیسویں دعا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دعای مکارم الاخلاق اھل بیت علیہ السلام کی منزلت و مقام کو عالم خلقت میں اجا گر کرتی ہے ۔


انہوں نے ایمان کو علم کے ساتھ دل سے قبول کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا : کوئی شخص شراب پیتا ہے یا برا فعل انجام دیتا ہے وہ اپنے عمل کے سلسلہ میں علم رکھتا ہے ، لیکن ایمان نہی رکھتا اور ایمان بغیر علم کے انسان کے گمراھی کا سبب ہے ۔


حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے اظهار کیا : ایمان وہ علم ہے کہ اس کو جان لینے کے بعد انسان کے اندر انگیزہ ، شوق اور حرکت ایجاد کر دیتی ہے ۔


اس مرجع تقلید نے پیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کے مقابلہ میں یھودیوں کے عمل کو بغیر ایمان کے علم کا عنوان قرار دیا اور اس کو ایک نمونہ کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا : یھودی پیغمبر اکرم صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی رسالت اور حقانیت کا علم رکھتے تھے لیکن ایمان نہی رکھتے تھے جو ان کے گمراھی کا سبب ہے


انھوں نے وضاحت کی : جو شخص بھی چاہتا ہے علم میں ترقہ اور رشد کرے اس کے لئے لازم ہے کہ وہ اس دنیا میں زھد اور سادہ زندگی اختیار کرے تا کہ قدم بہ قدم اپنے کام میں کامیابی حاصل کرے ۔


قابل ذکر ہے کہ اس کے بعد حضرت آیت الله نوری همدانی کا یہ درس چھارشنبہ کے روز دس بجے صبح قم کے مسجد اعظم میں دعای مکارم الاخلاق کی شرح کی صورت میں ہوگی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬